تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 282 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 282

تاریخ احمدیت 282 جلد ۲۰ ”اسلام دنیا کا آخری مذہب ہے۔ہیگ کی ایک عمارت میں ان الفاظ کی گونج رپورٹ میں مضمون نگار نے بہت سے دیگر امور کے علاوہ مشن کی مہمان نوازی اور مبلغین کے پختہ ارادہ اور یقین اور پھر پروفیسر کرامر کے مشہور اقتباس کا ذکر کیا جس میں پروفیسر مذکور نے جماعت کا نہایت تعریفی رنگ میں ذکر کیا تھا۔اخبار نے جماعت احمدیہ ہالینڈ کے چند ڈچ نومسلموں کا بھی ذکر کیا اور دیگر متعلقہ امور دلچسپی کے ساتھ بیان کئے۔یورپین کا نفرنس کے نتیجہ میں سعید الفطرت خصوصاً نو جوان طبقہ اسلام میں دلچسپی لینے لگا۔ایک خوشگوار تبدیلی یہ ہوئی کہ ملک کی مشہور تنظیموں کی طرف سے اسلام پر لیکچر کے لئے احمد یہ مشن میں درخواستوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔چنانچہ ماہ اکتو بر ۱۹۵۸ء میں درج ذیل تنظیموں کے زیر اہتمام حافظ قدرت اللہ صاحب نے مقررہ تاریخوں پر فاضلانہ تقاریر فرمائیں۔نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ قرآنی تعلیم کو پیش کیا اور ہر تقریر کے بعد سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔۱ - بیپٹسٹ چرچ سوسائٹی ، حافظ صاحب نے ایک گھنٹہ تک ( دینِ حق ) کے موضوع پر مدلل تقریر کی جو بہت پسند کی گئی۔AMERS FOORT ۲ - ورلڈ کانگرس آف فیتھ۔اس عالمگیر تنظیم کی سہ روزہ کانفرنس T میں منعقد ہوئی جس میں انگلستان اور جرمنی سے بھی لوگ شامل ہوئے۔تقاریر کے بعد تبادلہ خیالات کا خوب موقع ملا اور متعدد افراد تک پیغامِ حق پہنچا۔- امریکن کلب۔حافظ قدرت اللہ صاحب نے ایک گھنٹہ تک تقریر فرمائی جسے بہت سراہا گیا۔تقریر کے بعد امریکی پادری صاحب اور دیگر نوجوانوں میں ایک گھنٹہ تک سوالات و جواب جاری رہے۔حافظ صاحب نے اپنی تقریر میں عیسائیت پر کچھ تنقیدی نظر بھی ڈالی تھی اس لئے بعض افراد نے ( دین حق ) پر بھی تنقیدی سوالات کئے مگر معقول جوابات سے مطمئن ہو گئے۔۴ - روٹری کلب۔حافظ صاحب نے اسلامی تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے دوسرے مذاہب کی تعلیم کے مقابلہ میں اس کی برتری اور فوقیت کو ثابت کیا اور کلب کے ممبروں کو ٹھوس معلومات فراہم کیں۔تقریر کے بعد سوال و جواب ہوتے رہے۔سامعین نے حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب پر فوت نہ ہونے کے نظریہ کو بہت تعجب اور دلچپسی کی نگاہ سے دیکھا۔اکتوبر میں ہی عبد الحکیم صاحب اکمل اور مسٹر خالد براؤن کی ہیگ میں پراٹسٹنٹ عیسائیوں کے سرگرم رکن اور عالم و فاضل سے دلچسپ گفتگو ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔۱۹ رنومبر ۱۹۵۸ء کو ایمسٹرڈم میں وسیع پیمانہ پر ایک مذاہب کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس