تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 281
تاریخ احمدیت 281 جلد ۲۰ کٹر کیتھولک اخبار HCT BINNENHOF (بیگ) نے جلی حروف میں یہ دو کالمی عنوان دیا کہ مسلم مبلغین یورپ کو مسلمان بنانے کے لئے آرہے ہیں۔‘ عنوان کے نیچے پریس کانفرنس کے بیان کے مختلف حصے نقل کرنے کے بعد لکھا کہ ان نمائندگان اسلام کے نزدیک اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اسلام ایک دفعہ پھر ساری دنیا میں پھیل جائے اور اس کے لئے ان کے لٹریچر میں پہلے سے پیشگوئی موجود ہے۔نیز ان کا یہ کہنا ہے کہ اسلام کی یہ فتح کسی مادی طاقت سے نہیں ہوگی بلکہ اسلام کی پر امن تعلیم کے ذریعہ ہوگی اور اس غرض کے لئے وہ اسلامی لٹریچر کی اشاعت کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔(ترجمہ) اس کے بعد اخبار نے تراجم قرآن مجید اور دیگر لٹریچر کی اشاعت کا ذکر کیا۔ساتھ ہی جماعت کی مختصر تاریخ اور جماعت کی مساعی کے ضمن میں یورپ میں بیوت الذکر کی تعمیر کا بھی۔۴ - روزنامه NI EUWE HAAGSCH CAURANT نے اپنی ۲۰ ستمبر ۱۹۵۸ء کی اشاعت میں لکھا۔مغربی یورپ میں اسلامی مہم کا آغاز اسلام کسی ایک خاص قوم یا علاقہ کا مذہب نہیں بلکہ یہ عالمگیر مذہب ہے اور موجودہ عالمی مشکلات کا حل اسی میں مضمر ہے۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ گیارہ بارہ سال کے عرصہ میں یورپ نے بہت بڑی تعداد میں اسلام کو عملاً قبول نہیں کیا مگر یہ حقیقت بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ اس عرصہ میں اس جماعت کی کوششوں سے ایک بہت بڑی تعداد اسلام سے ہمدردی رکھنے والوں کی ضرور پیدا ہوگئی ہے جو بہت ہی خوشگوار اور امید افزا ہے۔(ترجمہ) اس کے بعد اخبار مذکور نے جماعت احمدیہ کے تراجم قرآن کریم کا ذکر کیا اور اسلامی ، وو لٹریچر کی اشاعت کے کام کو بہت سراہا۔۵ - اخبار ALGEMEEN HANDELSBLAD (ایمسٹرڈم ) نے جلی الفاظ میں یہ سرخی دی کہ ” یورپ میں مسلم مبلغین کا اجتماع جماعت احمد یہ ہیگ میں ایک کانفرنس کر رہی ہے“ اس اخبار نے تفصیل کے ساتھ پبلک جلسہ میں مبلغین احمدیت کی تقاریر کا نام بنام ذکر کیا اور تقایر کے خلاصے درج کئے۔نیز حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے خطاب کا خاص طور پر ذکر کیا۔اخبار مذکور کی یہ رپورٹ کا نفرنس کی تفصیل اور جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی پر مشتمل تھی۔- اخبار HET VRIJ NOLK ( بیگ) نے لکھا۔