تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 280
تاریخ احمدیت 280 جلد ۲۰ نے کانفرنس کے جملہ انتظامات نہایت خوش اسلوبی ، محنت اور ہمت کے ساتھ انجام دیئے۔کانفرنس کے نظارے کئی دن تک دکھائے جاتے رہے اور ٹیلی ویژن اور پریس کے ذریعہ ملک کی فضاء ( دین حق ) کے زندگی بخش پیغام سے گونج اٹھی اور سارے ملک میں ایک زبر دست حرکت پیدا ہوگئی۔ملکی اخبارات میں کانفرنس کا نمایاں چرچا ہوا اور تصاویر اور خبریں شائع ہوئیں۔پریس نے جس رنگ میں کانفرنس کا ذکر کیا وہ نہایت متانت اور سنجیدگی کا پہلو لئے ہوئے تھا۔ان اخبارات نے مبلغین احمدیت کے بعض فقروں کو بہت نمایاں طور پر شائع کیا۔اخبارات کی دلچپسی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگ سکتا ہے کہ قریباً پچپن تراشے ہالینڈ مشن میں کانفرنس کے بارے میں موصول ہوئے۔بطور نمونہ بعض اخبارات کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ހނ - اخبار NIEUWE ROTTERDAMSE COURANT ( روٹرڈم ) نے کانفرنس کی مفصل خبریں جماعت احمدیہ کی تبلیغی وسعتوں اور ان کے نتائج کا ذکر کیا اور آخر میں پریس کانفرنس میں جاری کردہ بیان کا حوالہ نقل کرتے ہوئے اپنے طویل مضمون کو یوں ختم کیا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یورپ اپنے عزت و وقار کو جلد جلد کھوئے جا رہا ہے اور روز بروز مشکلات میں پھنستا جا رہا ہے اسلام کا پیغام ان مشکلات کا صحیح حل ثابت ہو گا کیونکہ آج یہی پیغام ہے جو دنیا میں از سرنو اتحاد وامن اور عالمگیر اخوت کے جذبات پیدا کرنے کی قوت اپنے اندر رکھتا ہے۔(ترجمہ) ۲ - روز نامه NET NEUWE DAGBLAD ( روٹرڈم ) نے اسلام یورپ کو فتح کرے گا کے زیر عنوان پوری تفصیل۔جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کا ذکر کیا۔اور پھر جلی الفاظ میں پریس کانفرنس کے یہ الفاظ نقل کئے۔”ہم یورپ میں اس لئے نہیں آئے کہ یہاں سکول ہسپتال اور ایسے ہی اور سوشل ادارے قائم کریں بلکہ ہم یہاں اسلام کا روح پرور پیغام لے کر آئے ہیں کیونکہ یہاں خدا کے نام کا خانہ خالی ہوتا جا رہا ہے اور اسے روز بروز بھلایا جا رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اسلام ایک دن ضرور غالب آ کر ہی رہے گا مگر کسی مادی طاقت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ محض اپنی روحانی طاقت کے اثر سے۔“ پریس کانفرنس کے اکثر حصوں کو اس اخبار نے نقل کیا۔جماعت احمد یہ جس رنگ میں دینی لٹریچر اور تراجم قرآن کی یورپ میں اشاعت کر رہی ہے اس کا ذکر بھی تفصیل کے ساتھ کیا۔