تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 275
تاریخ احمدیت 275 جلد ۲۰ حالات بیان کئے اور پھر جماعت احمدیہ سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں لاہور سے بذریعہ موٹر ربوہ پہنچا۔یہ قصبہ گو دریا کے کنارے واقع ہے لیکن یہ مقام بالکل بے آب و گیاہ ہے۔خشک اور پتھریلی پہاڑیوں کے درمیان گھرا ہوا ہے یہ جماعت احمدیہ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔جماعت احمدیہ نے ہندوستان سے ہجرت کرنے کے بعد اس شہر کی بنیاد رکھی تھی۔اور اب اس کی آبادی کثرت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔مکانات نئی طرز کے پختہ ہیں۔میں یہ کہوں گا کہ جماعت کا ایسا نا مساعد حالات میں اور ایسے بنجر، بیابان اور پتھر یلے علاقہ میں شہر بسا دینا ایک خاص اولوالعزمی کا مظاہرہ ہے جو بہت ہی قابل تعریف ہے۔آپ نے اہل ربوہ کے مذہبی اور علمی مذاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے شہر میں پرائمری سکولز اور اعلیٰ تعلیم کے نئے کالجز موجود ہیں۔آبادی میں جگہ جگہ خوبصورت بیوت الذکر تعمیر کئے گئے ہیں طبی ضروریات کے لئے بہت بڑا ہسپتال موجود ہے۔ہسپتال کی عمارت شاندار جدید طرز کی ہے۔آپ نے ربوہ کے جملہ اداروں، دفاتر اور اہم عمارتوں کا نہایت اچھے رنگ میں ذکر فرمایا اور فرمایا کہ یہ تمام امور اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ربوہ فی الحقیقت ایک زندہ جماعت کا فعال مرکز ہے۔دوران تقریر آپ نے حضرت مصلح موعود سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کی ملاقات کا ایک خاص اثر میری طبیعت پر ابھی تک ہے۔امام جماعت احمد یہ باوجود بڑھاپے اور بیماری کے بڑے انہماک اور تندہی سے اپنے کام میں لگے ہوتے ہیں اور از حد مصروف الاوقات ہیں۔آپ نے حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان کی مہمان نوازی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میرا قیام آپ ہی کی کوٹھی پر تھا۔جماعت کے دیگر احباب وہاں جس شوق اور محبت کے ساتھ پیش آئے ان کے لئے جذبات تشکر کا اظہار فرمایا نیز بین الاقوامی اسلامی مذاکرہ کے حسنِ انتظام پر حکومت پاکستان اور ارباب انتظام کا نہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس جلسہ کی جملہ کا رروائی ملک کے سب سے بڑے اخبار "HAAGCHE CURANT" میں شائع ہوئی۔ماہ فروری میں ہالینڈ کے آزاد خیال یونیورسٹی کے طلباء نے آرمنم (AURNHEM) شہر میں ایک دو روزہ مذہبی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں حافظ قدرت اللہ صاحب نے ( دینِ حق ) اور عیسائیت کے موضوع پر نہایت کامیاب لیکچر دیا۔ہالینڈ کے شمالی حصہ میں کیمپن (KAMPEN) کا عیسائی کالج اپنی دیرہ بینہ روایات کی بناء پر بہت مشہور ہے۔اور اس جگہ پادریوں کو ٹر یننگ دی جاتی