تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 7 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 7

تاریخ احمدیت 7 جلد ۲۰ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کر دے گا جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے اُتارے گا۔پس میں اتمام حجت کے لئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں تا کہ مالی امداد کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو۔اور وقف کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو۔مجھے اس کام کے لئے ایک ایسے چست آدمی کی ضرورت ہے۔جو سارے پنجاب کا دورہ کر کے ان نئے سکولوں کا معائنہ کر کے رپورٹ کرتا رہے اور انسپکٹر تعلیم کے طور پر کام کرے۔اگر کوئی کام کا اہل ہو۔تو وہ بھی اپنے آپ کو پیش کرے۔اس کام کے لئے ایسا آدمی کافی ہے جو ایف۔اے پاس ہو یا مولوی فاضل اور انٹرنس پاس ہو۔اور ادھیڑ عمر کا ہو۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ اگلے تین ہفتہ میں جماعت ان دونوں کاموں کو پورا کر دے گی۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے معزز زمیندار کراچی سے لے کر پشاور تک اپنے اپنے گاؤں کے ارد گرد دس ایکڑ زمین اس سکیم کے لئے وقف کر دیں گے۔اس میں یہ واقفین کھیتی باڑی کریں گے۔اور اس سے اس سکیم کو چلانے میں مدد دیں گے۔اس کی پیدا وار سب ان کی ہوگی۔مرز امحمود احمد (خلیفه لمسیح الثانی) ۵/جنوری ۱۹۵۸ء حضور انور نے ایک ہفتہ بعد ۱۳/جنوری ۱۹۵۸ء کو حسب ذیل دوسرا خصوصی پیغام دوسرا پیغام دیا : - بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هوالن اصر برادرانِ جماعت احمدیہ! السلام عليكم و رحمة الله و بركاته جو وعدے ”وقف جدید کی امداد کے لئے آ رہے ہیں۔ان سے پتہ لگتا ہے کہ شاید چھ روپے سالانہ چندہ انتہائی حد ہے۔مگر یہ بات غلط