تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 8 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 8

تاریخ احمدیت 8 جلد ۲۰ ہے اتنی بڑی سکیم کو چلانے کے لئے لاکھوں روپے کی ضرورت ہوگی۔مگر وہ تو آہستہ آہستہ ہوگا۔سردست تو قدم بہ قدم چلا جائے گا۔جیسے تحریک جدید کا کام قدم بہ قدم چلا ہے۔لیکن دوستوں کی اطلاع کے لئے میں یہ شائع کرتا ہوں کہ جس کی توفیق ۱۲ روپے سالانہ کی ہو وہ ۱۲ روپے سالانہ دے سکتا ہے۔جس کی توفیق ۵۰ روپے سالانہ کی ہو وہ ۵۰ روپے سالانہ دے سکتا ہے۔دوستوں کو ہدایت دینے کے لئے یہ بات کافی تھی کہ میرا چندہ چھ سو شائع ہو چکا ہے۔اور چھ سو، چھ سے سو گنے زیادہ ہے۔پس جن کو توفیق تھی۔و ۱۲۰ روپے لکھوا سکتے تھے ۲۵ روپے لکھوا سکتے تھے۵۰ روپے لکھوا سکتے تھے۔سو لکھوا سکتے تھے۔میرا ارادہ ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے تو بجائے چھ سو کے چھ ہزار یا اس سے بھی زیادہ دوں۔پہلی تحریک کے وقت میں بھی میں نے چندہ یکدم نہیں بڑھایا تھا۔پہلے سال میں نے تین سو دیا تھا۔اس سال گیارہ ہزار لکھوایا ہے۔ممکن ہے اللہ تعالیٰ توفیق دے تو میرا اس تحریک کا چندہ چوبیں چھپیں ہزار یا اس سے بھی زیادہ ہو جائے۔اور ساری جماعت کا مل کر چھ سات لاکھ ہو جائے۔جس سے اُمید ہے کہ ہم انشاء اللہ کراچی سے لے کر پشاور تک جال رُشد و اصلاح کا پھیلا سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے۔اور نیک کاموں میں بڑھ بڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دے۔اور آپ کے مالوں میں برکت دے۔تا کہ آپ بڑھ بڑھ کر دین کے کاموں میں حصہ لیں۔یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں امیر آدمی بہت زیادہ دے سکتے ہیں وہاں چھ غریب آدمی مل کر ایک روپیہ ڈال کر چھ روپے پورے کر سکتے ہیں۔خاکسار: - مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی) ۱۳ / جنوری ۱۹۵۸ء ۱۴ وقف جدید سے متعلق مسلسل خطبات مندرجہ بالا پیغامات کے علاوہ حضور نے وقف جدید کے بارے میں خطبات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا اور ۳ / جنوری، ۱۷/جنوری ، ۲۸ فروری اور ۷ / مارچ ۱۹۵۸ء کو اس آسمانی تحریک کے مختلف پہلوؤں کو کمال شرح وبسط سے بیان کیا چنا نچہ فرمایا : -