تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 187 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 187

تاریخ احمدیت 187 جلد ۲۰ رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“ ( الوصیت صفحہ ۲ ) (۲) ” تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے۔جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔جولوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔نوع انسان کے لئے اب روئے زمین پر کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کرو کہ کچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو۔اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا تم آسمان پر نجات یافتہ لکھے جاؤ۔“ (کشتی نوح صفحه ۱۳) صدارتی ارشادات کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا۔دنیا کی جن زبانوں میں تقاریر ہوئیں ان میں سے اکثر کے نام یہ ہیں :- اردو، عربی، فارسی، انڈونیشین، جاپانی، چینی، ترکی، روسی، اڑیسہ، پہاڑی زبان، عبرانی ، فرانسیسی ، تامل، ہنگری، اٹیلین ، ملیالم ، بلوچی ، ملتانی ، انگریزی ، ماریشس کی زبان کر یولی، کشمیری، سنڈہ زبان، جرمن، پنجابی، بنگلہ، پشتو ، پوٹھوہاری، ملائی، سندھی، ہندی، سنسکرت، سوڈانی، سمالی ، ڈچ، سواحیلی ، کو انگور لوہ، پارے کیکویو، مهام ویزی، ٹمنی، اشانٹی ، کریول، مینڈے، عدنی اور سپینش۔شامل ہیں۔اس میں ایشیاء، افریقہ، مشرق قریب اور یورپ وغیرہ سب علاقوں کی متعدد زبانیں چالیس سے بھی زیادہ زبانوں میں تقاریر کرنے والے احباب۔جن احباب نے اس مبارک جلسہ میں تقریریں کیں ان میں صاحب صدر کے علاوہ شیخ نور احمد صاحب منیر مبلغ لبنان، شیخ عبدالواحد صاحب سابق مبلغ ایران، چوہدری محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ ہانگ کانگ، صوفی عبدالغفور صاحب سابق مبلغ چین مولوی ظہور حسین صاحب سابق مبلغ بخارا، قریشی محمد حنیف صاحب قمر آنریری مربی ، مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر مبلغ سیلون ، حاجی احمد خان صاحب ایاز سابق مبلغ ہنگری ، مولوی ابراہیم صاحب سابق مبلغ اٹلی، عبدالشکور صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ پنی گاڑی مالا بار، دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ، ناصر احمد صاحب ظفر ، حسن محمد خان صاحب عارف،