تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 188
تاریخ احمدیت 188 جلد ۲۰ سید عبدالحئی صاحب، گیانی واحد حسین صاحب، چوہدری عبدالمتین صاحب آف کلکتہ محمود احمد صاحب مختار شاہد، مولوی چراغ دین صاحب ،فاضل، بیجی فضل صاحب، قریشی فیروز محی الدین صاحب سابق مبلغ سنگا پور، مولوی محمد عمر صاحب سندھی ، مہاشہ محمد عمر صاحب، چوہدری عبدالواحد صاحب ود یار تھی اور شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ کے علاوہ چین کے جناب محمد عثمان صاحب، فلسطین کے عبدالرشید شریف صاحب، ماریشس کے جناب ہاشم خاں مخدوم صاحب، انڈونیشیاء کے صالح حبیبی، منصور احمد صاحب، مغربی جرمنی کے وتلف خالد صاحب، سیرالیون مغربی افریقہ کے محمود کونٹے صاحب، غانا مغربی افریقہ کے عبدالوہاب بن آدم صاحب، عدن کے عبداللہ شبوطی صاحب، مشرقی افریقہ کے عبد الکریم صاحب، احمد قاری صاحب، ابوطالب صاحب، ابوبکر صاحب اور علی صالح صاحب نیر، سمالی لینڈ کے سعید عبداللہ صاحب شامل تھے۔یہ خصوصی اجلاس بیرونی ممالک کے احمدی احباب کی بکثرت شرکت کے باعث خاصی دلچسپی کا حامل تھا۔بالخصوص سیرالیون مغربی افریقہ کے محمود کو نئے صاحب تو اپنے قومی لباس میں ملبوس تھے انہوں نے مغربی افریقہ کی تین زبانوں میں تقاریر کیں۔مشرقی افریقہ کے علی صالح صاحب نے جنہوں نے اردو میں بھی کافی مہارت حاصل کر لی ہے کلام محمود میں سے سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی ایک نظم خوش الحانی سے پڑھ کر سنائی جو بہت پسند کی گئی۔مشرقی افریقہ کے رئیس التبليغ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے جنہوں نے سواحیلی زبان میں تقریر کی تھی اس موقعہ پر مشرقی افریقہ کے ان تمام طلباء کا تعارف بھی کرایا جو آجکل ربوہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس ضمن میں بعض ایمان افروز واقعات سنائے جو سب کے لئے ازدیاد ایمان کا موجب ہوئے۔الفضل ۸/ جنوری ۱۹۵۹ء صفحه ۵،۴ ) مختلف زبانوں کے اس تاریخی اجلاس کو بہت پسند کیا گیا۔حاضر توقع سے کہیں زیادہ تھی۔پریس نے بھی اسے بہت اہمیت دی چنانچہ خبر رساں ایجنسیوں کی وساطت سے اس کی روداد ملکی اور غیر ملکی اخبارات میں شائع ہوئی۔علاوہ ازیں اخبار ایسٹ افریقن ٹائمنز اور رسالہ ریویو آف ريليجنز اردو (ربوہ) میں شامل اجلاس ہونے والے مقررین کا گروپ فوٹو بھی شائع ہوا اور جناب نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ نے اسے ۱۹۶۰ء کے احمد یہ کیلنڈر میں نمایاں جگہ دی اور مولانا عبد الماجد دریابادی نے اپنے موقر جریدہ ” صدق جدید میں ہنرش بگو کے زیر عنوان ادارتی نوٹ میں لکھا:- قادیانیوں کے سارے عیب ایک طرف اور فعالیت تبلیغی جوش و