تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 1
تاریخ احمدیت بسم الله الرحمن الرحيم 1 جلد ۲۰ نحمده و نصلی على رسوله الكريم پہلا باب وقف جدید انجمن احمد یہ جیسی عظیم الشان الہی تحریک کی بنیاد، احمدیہ ربع صدی میں اس کی ترقی و استحکام اور دینی اور تربیتی کارنامے (۱۹۵۷ء سے ۱۹۸۲ء تک ) فصل اول وقف جدید سید نا حضرت مصلح موعودؓ کے عہد مبارک کی آخری یادگار ، الہامی تحریک اور آپ کے کار ہائے نمایاں میں سے ایک عظیم الشان کارنامہ ہے، جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔یہ انقلاب انگیز تحریک اُس نئے نظام، نئی زمین اور نئے آسمان کی تعمیر نو کا ایک نا قابل فراموش حصہ ہے جو سلسلہ احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہے اور سید نا حضرت اقدس مسیح موعود و مهدی مسعود علیه السلام کے دیرینہ ارادوں اور خواہشوں اور مقاصد عالیہ کی تکمیل کے سلسلہ کی صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی عالمگیر تنظیموں کے بعد تیسری نہایت اہم اور مبارک کڑی ہے۔وقف جدید اگر چہ ظاہری صورت میں جنوری ۱۹۵۸ء میں قائم ہوئی مگر اپنی روح کے اعتبار سے اتنی ہی قدیم ہے جتنی احمدیت کی تاریخ، جس کے پس منظر کو معلوم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ ذیل تین اقتباسات کافی ہیں :- اول: - فرمایا ” خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے“۔دوم : - فرمایا ”اس عاجز کا ارادہ ہے کہ اشاعت ( دینِ حق ) کے