تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page xvii
پیش لفظ یہ جلد ۱۹۵۸ء سے لے کر ۱۹۶۰ء تک کے حالات پر مشتمل ہے۔اس عرصہ میں سبہ سے اہم واقعات وقف جدید انجمن احمدیہ کا قیام، جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک سوسال گزرنے کے موقع پر صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ ء منانے کی تحریک اور جزائر فجی میں جماعت احمدیہ کا قیام ہیں۔جماعت احمدیہ کی تبلیغی سرگرمیوں اور بیرونی مشنز کی کارکردگی کی تفاصیل بھی آپ اس جلد میں مطالعہ کر سکیں گے۔موجودہ دور کے تقاضوں کے پیش نظر تاریخ احمدیت کا جدید ایڈیشن ترمیمات اور اضافوں کے ساتھ کمپوز کر کے شائع کیا جا رہا ہے۔اس کی سات جلدیں طبع ہو چکی ہیں جو کہ سابقہ آٹھ جلدوں کے مواد پر مشتمل ہیں۔جدید ایڈیشن میں انڈیکس بھی شامل کیا گیا ہے۔۲۱ نومبر ۲۰۰۷