تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 85 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 85

تاریخ احمدیت 85 ہوا۔ساڑھے سات بجے شام جدہ سے روانہ ہوکر ایک بجے بعد نصف شب مدینہ منورہ پہنچے۔۲۴ / تاریخ کو وہاں ٹھہرے۔تین بار مسجد نبوی میں حاضر ہو کر نفل ادا کرنے اور روضہ اطہر پر دعا کرنے کی توفیق نصیب ہوئی۔فالحمد للہ علی ذالک۔جنت البقیع میں حاضر ہو کر دعائیں کیں۔احد اور مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی دعائیں کیں۔( دونوں مساجد میں نفل بھی ادا کئے ) ۲۵ کی صبح کو فجر کی نماز کے بعد مدینہ منورہ سے روانہ ہوکر راستہ میں بدر کے مقام پر نصف گھنٹہ ٹھہرے اور دعا کی۔ساڑھے دس بجے واپس جدہ پہنچے۔۲۶ کی صبح کو فجر کے بعد تیسری بار مکہ مکرہ میں حاضر ہوا۔اور دوبارہ عمرہ ادا کیا۔اس بار صفا اور مروہ کے درمیان ننگے پاؤں سعی کی اور چونکہ اب کی بار بالکل اکیلا تھا اس لئے دعاؤں کی طرف زیادہ توجہ کی توفیق ملی۔فالحمد للہ علی ذالک۔“ اللہ تعالیٰ چوہدری صاحب موصوف کی ان دعاؤں کو جو انہوں نے ( دین حق ) کی ترقی اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کی صحت اور درازی عمر اور دیگر امور کے لئے کی ہوں گی قبول فرمائے اور چوہدری صاحب موصوف کو بیش از بیش خدمت دین کی توفیق دے اور اولاد نرینہ سے نوازے۔آمین۔خاکسار مرزا بشیر احمد ربوہ ۱۸ / اپریل ۱۹۵۸ء 17۔جلد ۲۰ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ۲۶ / مارچ کو زیارت حرمین کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ پہنچے اور اسی روز براستہ بیروت دمشق روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل آپ نے جدہ سے مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری مدیر ” الفرقان“ کے نام حسب ذیل مکتوب لکھا :- وو بسم الله الرحمن الرحيم جده ۲۶ مارچ ۱۹۵۸ء مکرم مولانا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں ۷ ا ر کو یہاں پہنچا تھا۔۱۸ ء کو اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم سے مناسک عمرہ کے ادا کرنے کی توفیق پائی۔۱۹ر کو دوسری بار طواف کرنے کے بعد واپس جدہ آیا ( مکہ مکرمہ سے منی ، مزدلفہ