تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 601
DAY دیتے تا تبلیغ متقی کا سلسلہ جاری رہے۔آپ کے خلاف بہت سازشیں ہوئیں اور عہدہ سے ہٹانے کی سر توڑ کوششیں کی گئیں مگر ہمیشہ خدا کا فضل آپ کے شامل حال رہا اور حکومت نے لیا۔ای۔ایس کے اعزاز می گریڈ سے نوازا۔ریٹائر ڈ ہو تے وقت آپ کو سرکاری طور پر کئی اچھے عہدوں کی پیشکش کی گئی اور جو بھی کیا گیا کہ آپ ان میں سے کوئی ضرور منظور کر لیں لیکن آپ نے شکریہ کے ساتھ انکار کر دیا کہ سرکاری فازمت تو بہت کر لی اب بقیہ زندگی خدمت دین کے لیے وقف کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ریٹائرڈ ہونے کے بعد ۱۹۴۲ء میں قادیان آگئے اور حضرت مصلح موعود کی خدمت مبارک میں اطلاع دی۔حضور نے آپ کو پہلے نائب ناظر تعلیم و تربیت اور پھر ناظر تعلیم و تربیت مقرر فرمایا۔قیام پاکستان کے بعد آپ نے سیالکوٹ میں بود و باش اختیار کر لی اور کچھ عرصہ تک احمدیہ گرلز سکول سیالکوٹ اور احمدیہ ہائی سکول گھٹیالیاں کے مینجر رہے اور اس قومی فرض کو بڑھاپے کے باوجود کمال محنت اور دیانتداری سے انجام دیا۔۱۹۵۰ء میں جلسہ سالانہ سیالکوٹ کے موقع پر مخالفین احمدیت کی خشت باری پر آپ کے عمر کو اتنی شدید چوٹ آئی کہ زندگی کی امید نہ رہی۔آپ نے فرمایا حضرت صاحب کو اطلاع دو آپ کے بیٹوں نے سید نا حضرت مصلح موعود کی خدمت میں روزانہ تار بھیجنا شروع کر دیا اور آپ معجزانہ طور پر شفا یاب ہو گئے۔آپ موصی تھے اور تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج کے مجاہد بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مصلح موعود کی کتب اور سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر زیر مطالعہ رکھتے اور اپنی لائبریری میں ان کا خاص اہتمام سے ریکارڈ رکھتے تھے۔پابند صوم و صلواۃ اور تہجد گزار تھے۔اور خصوصاً تجد میں حضرت مصلح موعود ، خاندان مسیح موعود ، بزرگان جماعت اور مبلغیی سلسلہ اور غلبہ اسلام کے لیے بہت دعائیں کرتے تھے اور صاحب رڈیا دکشت بزرگ تھے کہ اولاد : - 1- بشیر الدین طاہر صاحب۔۲۔محترمہ اے۔اگر۔نگہت صاحبہ متر مر امت اسلام ( اہلیہ عبد الرحمن صاحب پورن نگر سیالکوٹ) - حضرت چوہدری احمد دین صاحب وکیل گجرات رولادت ، ۱۸۷ قریباً بیعت ۱۹۰۵ د غالبات۔وفات ۲۴ رمئی ۶۱۹۵۷ له الفضل ۲۳ مئی و ۲۵ مئی ۱۹۵۷ ء ر تلخیص مضمون محترمہ اے آر نگہت صاحبہ) رار دایات ۱۰ صفحہ ۶۶