تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 567 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 567

۵۵۲ دوسری چیز جو خدا تعالیٰ نے نہیں دی ہے وہ یہ ہے کہ پچھلے سال میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر ایک پر تقریر میں کہا تھا کہ گوتم نے اب تک خائن میں اپنا کونی مبل نہیں بھیجا مگر تاہم وہاں تک کے افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے ہیں اب اطلار ہیں اب اطلاع آئی ہے کہ وہاں سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد ۲۰۰ تک پہنچ گئی ہے۔ان لوگوں میں سکولوں اور کاہلوں کے طالب علم اور گورنمنٹ کے بعض بڑے بڑے افسر جیسے محکمہ تعلیم کے افسران اور اس طرح بعض دوسرے محکموں کے افسر شامل میں بعض سکول اور کالج ایسے ہیں جن کے طلباء کی ایک بڑی تعدا د احمدیت میں داخل ہو چکی ہے پس کیا لحاظ کمیت اور کیا بلحاظ کیفیت دونوں لحاظ سے اللہ تعالی نے ہمیں فلپائن میں فتح عظیم بخشی ہے فلپائن کوئی معمولی مک نہیں بلکہ بڑا اہم ملک ہے اس کو ابتداء میں سلمانوں نے فتح کیا تھا بہت قدیم زمانہ میں مسلمان سیلون آئے سیلون سے انڈونیش گئے اور انڈونیشیا سے جا کہ انہوں نے فلپائن فتح کیا۔بعد میں اس پر سپین نے قبضہ کر لیا اور پھر سپین سے یہ ملک امریکہ نے چھین لیا اور سپین والوں نے مسلمانوں کو بالجبر عیسائی بنایا۔چنانچہ ایک جگہ پر تلوار شکاوی گئی اور اعلان کر دیا گیا کہ ہومسلمان اس کے نیچے سے گزرتے ہوئے عیسائیت کا اقرار کرے گا اس کو جائے گا لیکن جو عیسائیت کا اقرار نہیں کرے گا اس کی گردن اسی تلوار سے اڑا دی جائے گی۔اس طرح فلپائن کے سارے مسلمان باشندوں کو ایک ہی دن میں عیسائی بنا لیا گیا پس فلپائن کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ اس کی حیثیت اسپین سے دوسرے نمبر پر ہے اس جگہ ہمارے سلسلہ کا پھیل جانا بڑی برکت کا موجب ہے۔خصوصاً اس لیے بھی کہ اس ملک کی رومن کیتھولک حکومت ہمارے مبلغوں کو نہ صرف وہاں جانے نہیں دیتی بلکہ وہاں کے نومسلموں کو پڑھنے کے لیے ربوہ نہیں آنے دیتی۔اب خبر آئی ہے کہ برابر تین سال کے جھگڑے کے بعد حکومت نے ایک نو مسلم کو ربوہ آنے کی اجازت دیدی ہے اور اس کے متعلق یہ بھی یقین نہیں کہ وہ یہاں آبھی سکے گا یا نہیں بہر حال اس ملک کی یہ کیفیت ہے کہ ہمارے آدمیوں کو ادھر جانے بھی نہیں دیا جاتا اور اُدھر کے آدمیوں کو ادھر نہیں آنے دیا جاتا۔تاکہ کہیں عیسائیت میں رختہ پیدا نہ ہو جائے۔پھر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلپائن کے ایسے علاقے کے لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں جو سارے فلپائن پر غالب ہیں۔پچھلی جنگ عظیم میں جاپانیوں کا مقابلہ انہیں لوگوں کی مدد سے کیا گیا تھا یہ لوگ جنگل میں رہتے ہیں اور ہم تو اس فعل کو نا جائزہ سمجھتے ہیں مگر چونکہ وہ اپنے پہلے مذہب کے پیر د ہیں اس لیے وہ رائفلیں لے کر جنگل سے نکل آتے ہیں اور جو عیسائی انہیں نظر آئے اسے