تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 566 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 566

۵۵۱ به تغیر خدا تعالیٰ کے فضل سے ان پر سر لحاظ سے غالب ہے اور گو یہ تغیر صغیر ہے مگر اس میں بعض معنا مین ایسے آگئے ہیں جو تفسیر کبیر میں بھی نہیں۔ملک غلام فرید صاحب جو انگریز می تفسیر القرآن لکھ رہے ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے ایک نسخہ تغیر صغیر کا جلد مھجوا دیا جائے تاکہ میں انگریزی تفسیر القرآن کے مسودہ میں مناسب جگہوں پر اصلاح کرلوں یا اضافہ کرنے کی ضرورت ہو تو اضافہ کردوں چنانچہ ان کو کتاب بھجوا دی گئی ہے۔گو شروع میں صرف ایک ہزار کی اشاعت کا اعلان ہوا تھا مگر اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے تین ہزار چھ سو کی درخواستیں آچکی ہے مگر پیپس اتنی تعداد میں تغییر چھاپ نہیں سکا اس لیے جن لوگوں کی خریداری کے لیے درخواستیں آئی ہوئی ہیں انہیں باری باری اور آہستہ آہستہ تفسیر دیدی جائینگی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تفسیر میں اکثر مضامین آگئے ہیں پہلے خیال تھا کہ اس کے بارہ سو صفحات ہوں گے گر بعد میں مضمون لیا ہو گیا۔چنانچہ آپ اصلی تفسیر کے تیرہ سو بیس صفحات میں اور ہم صفحات صمیمہ کے ہیں جو نوٹ بلے ہو گئے ہیں انہیں تغیر کے آخر میں بطور ضمیمہ لگا دیا گیا ہے۔پھر ۱۲ صفحات کی فہرست مضامین بھی جسے انگریزی میں انٹریس ) کہتے ہیں کتاب کے شروع میں لگا دی گئی ہے یہ انڈیکس ( INDEX تناد سیخ ہے کہ پہلے تمام انڈیکسوں سے اعلیٰ ہے اور ہے اور ان سے بہت زیادہ مضامین اس میں آگئے ہیں۔، ترجمہ کے متعلق یہ خیال رکھا گیا ہے کردد با محاورہ ہو اس سے پہلے تمام تراجم قریباً تحت اللفظ ہوتے تھے یعنی عربی زبان میں میں لفظ کا جو مقام ہوتا تھا اس کو بیان کر دیا جاتا تھا لیکن اس میں یہ نقص ہوتا تھا کہ اردو جاننے والا جس کو قرآن کریم سمجھانا مقصود ہوتا تھا اس کے معنی اچھی طرح نہیں سمجھ سکتا لیکن بامحاورہ ترجمہ سے ہر اردو جاننے والا قرآن کریم کا مفہوم آسانی سے سمجھ سکتا ہے اس لیے ہم نے با محاورہ ترجمہ کیا ہے اور عربی زبان کے لحاظ سے جو مقام میں لفظ کا تھا اسے ترجمہ کے نیچے نوٹ میں ظاہر کر دیا ہے اس کے علاوہ قرآن کریم کے مختصر مضامین بھی درج کر دیئے ہیں۔اس طرح ترجمہ با محاورہ بھی ہوگیا ہے تحت اللفظ بھی ہو گیا ہے اور تغیر بھی ساتھ آگئی ہے۔غرض یہ کہ تغیر کو مختصر ہے مگر ایسی مکمل ہے کہ بعض مضامین اس میں ایسے آگئے ہیں کہ وہ تغیر کبیر میں بھی نہیں آئے۔اب جو شخص تغیر کبیر کی طرح ان نوٹوں کو پھیلانا چا۔گا وہ انہیں پھیلا سکے گا۔اور جو شخص انہیں پھیلانے کی قابلیت نہیں رکھتا وہ قرآن کریم کے مفہوم سے واقف ہو جائے گا۔