تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 329 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 329

۳۲۹ اور مرزا محمد الشرف صاحب مرحوم بھی شامل تھے۔سب سے پہلے آپ دفتر کا کام کرنے کا موقعہ دفتر تنشمیر میں ملا۔آپ نے سب سے پہلا مضمون اس وقت لکھا جب کہ آپ نے مہا بھارت کا اردو ترجمہ پڑھا اس کتاب کی بناء پر آپ نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ایک مضمون لکھا جس کا عنوان تھا مہا بھارت کا ایک ورق “۔چونکہ مضمون نویسی کے لیے آپ کی یہ بالکل پہلی کوشش تھی اس لیے آپ نے اس خیال سے کہ مضمون کو نظر انداز نہ کیا جائے مضمون کے ساتھ اپنا نام نہ لکھا بلکہ صرف غ۔ن لکھا۔آپ کی یہ پہلی کوشش خدا تعالی کے فضل سے کامیاب ہوئی اور حضرت سردار محمد یوسف صاحب مرحوم نے اپنے اخبار نور میں شائع کر دیا۔اس کے بعد آپ نے دو مضمون اور بھی لکھے ہوا جبار نور میں چھپ گئے ان مضامین کے شائع ہونے کہ آپ کا حوصلہ بڑ ھو گیا اور آپ نے اس طرف زیادہ توجہ دینی شروع کر دی۔آپ کا ایک مضمون کشمیری میگزین میں بھی چھپا اور دو مضامین افغان اخبار پیشاور میں شائع ہوئے جن کے عنوان تھے اء مسلمان کیونکر ترقی کر سکتے ہیں دو تین مضامین اخبار پیغام صلح میں بھی چھپے۔۱۳ مارچ ۱۹۱۷ء بروز جمعہ حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد آپ کو دفتر الفضل میں چٹیں بنانے کے کام پر لگایا گیا اس کام کے چند روز بعد محترم حضرت قاضی اکمل صاحب نے آپ کو حضرت مصلح موعود کا درس قرآن کریم لکھنے کے کام پر لگا دیا سب سے پہلے جو درس قرآن کریم آپ نے لکھا اس کی پہلے حضرت قاضی صاحب نے تصحیح کی اور پھر حضور نے خود اس کی اصلاح فرمائی۔ایک دن حضور نے دس قرآن کریم کے نوٹوں والی کاپی حافظ کرنے کے بعد ارشاد فرمایا آئندہ نوٹ نہیں جگہ مفصل درس قرآن کریم لکھا کر یں حضور کے اس ارشاد کے بعد آپ نے ۲۸ - ۹ ۲۹ - ۳۰ تین پاروں کا مفصل درس لکھا جو " الفضل“ میں شائع ہوا۔آپ نے اپنی ذمہ واری پر سورۃ نور کے مکمل اور مفصل نوٹ حقائق القرآن کے نام سے کتابی شکل میں شائع کیے اور خدا کے فضل اور رسم سے کسی خاص غلطی سے محفوظ رہے حضور کا خطبہ جمعہ لکھنے کا کام بھی آپ کے سپرد کیا گیا الفضل کے دفتر میں آنے کے بعد جو پہلا جلسہ سالانہ ہوا اس موقعہ پر حضور کی کئی تقریر یں آپ نے لکھیں جن میں بعض کا نی لبی منتیں ندود نویسی کے سلسلہ میں آپ نے اپنے لیے وقتاً فوقتاً کئی آسانیاں ایجاد کیں اور نئے نئے طریق وضع کیے جن کی وجہ سے آپ حضور اقدس کی تقر یہ دن کو زیادہ عمد گی اور مکمل صورت میں نوٹ کرنے لگے پانچ چھ گھنٹے تک حضور