تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 214 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 214

۲۱۴۔کارروائی نہیں کر سکتے اُن کے متعلق بہت کم ہے کہ وہ دل میں ہی اس پر برا منائیں اور چونکہ پاکستانی گورنمنٹ نے اس کتاب کو ضبط کر لیا ہے۔اس لیے پاکستان سے باہر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اس کتاب کا جواب لکھیں اور اسے امریکہ اور مہندوستان میں شائع کروائیں اگر یہ جواب امریکہ میں شائع کیا جائے تو وہاں کے رہنے والے لوگوں کے سامنے بھی کتاب کے مصنف کا جھوٹ ظاہر ہو جائے گا پھر اس کا ترجمہ مہند دوستان میں شائع کیا جائے تو سہندو بھی ڈر جائیں گے اڈوہ آئندہ مسلمانوں پر حملہ نہیں کہ یں گے اور سمجھ لیں گے کہ اگر انہوں نے مسلمانوں کی طرف کنکر پھینکا تو اس کے جواب میں پتھر پڑے گا اس سے نہ صرف مہندوستانی مسلمان خوش ہو جائیں گے بلکہ قرآنی آیت " وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ) کی صداقت بھی واضح ہو جائے گی۔اختبارات سے پتہ لگتا ہے کہ جب سعودی عرب کے بادشاہ سے پنڈت نہرہ وطنے گئے اور اس کتاب کے متعلق باتیں ہور میں تو انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ایسا اقدام کریں گے کہ اس قسم کی کوئی ولازار کتاب شائع نہ ہو لیکن مجھے یقین نہیں کہ پنڈت نہرو اپنے وعدہ پر عمل کریں وہ صرف سعودی عرب کے بادشاہ کو خوش کرنے کے لیے یہ باتیں کہہ آئے ہیں کیونکہ خواہ پنڈت نہرو کے دل میں نیکی ہو ان کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ کٹر ہندو ہیں انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق کوئی عمل کیا تو ان کے ساتھیوں نے سٹور مچا دینا ہے کہ تم کون ہو تو ہمیں اس بات سے روکتے ہو پس میرے نز دیک اصل طریق یہ ہے کہ چونکہ اس کتاب کا مصنف عیسائی ہے اور امریکہ کا رہنے والا ہے اس لیے اس کے جواب میں جو کتاب لکھی جائے اس کا ایک ایڈیشن انگریزی میں ہوں جو امریکہ میں شائع کیا جائے اس میں ایک طرف تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع ہو۔یعنی ان اعتراضات کا جواب ہو جو اس کتاب میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کیے گئے ہیں اور دوسری طرف عیسائیوں کو الزامی جواب دیا جائے اور پھر اس کا دوسرا ایڈیشن ہندوستان میں شائع کیا جائے اس میں ایک طرف تو محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کا دفاع ہو لینی ان اعتراضات کا جواب ہو جو آپ کی ذات پھر اس کتاب میں کیسے گئے ہیں اور دوسری طرف ہندو مذہب کو مد نظر رکھتے ہوئے الزامی ن المائده: