تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 212
۲۱۲ خوش قسمت گاؤں میں پہنچے۔یہاں ایک وسیع و عریض بیٹھک میں دعوت کا انتظام تھا اور بہت سے معززین علاقہ بھی موجود تھے۔جنہوں نے پُر تپاک طریق پر استقبال کیا۔یہاں حضور ایک گھنٹ رونق افروز رہے اور مختلف موضوعات پر انتہائی دلچسپ اور روح پرور گفتگو فرمائی۔حضور نے مکئی کی روٹی بہت پسند فرمائی اور بھنگہ کے محل وقوع اور خوبصورتی سے بہت محظوظ ہوئے اور فرمایا کہ یہ جگہ تو گلو وادی کی طرح ہے۔یہاں سے فارغ ہو کر حضور قافلہ سمیت واپس ایبٹ آباد تشریف لائے۔اور شام کو ایک ٹی پارٹی میں شرکت فرمائی۔جو جماعت ایبٹ آباد کی طرف سے حضور کی قیام گاہ پر دی گئی تھی اور میں میں علاقہ کے احمدی احباب اور مقامی منتظمین کے علاوہ ایبٹ آباد کے غیر انہ جماعت معززین بھی شامل تھے۔اس موقع پر حضور نے لاؤڈ اسپیکر پر ایک مختصر خطاب بھی فرمایا جو بہت موثر تھا۔اور ستمبر کو جمعہ تھا۔صبح کے وقت چند صحافی حضور کی ملاقات کے لیے تشریف لائے۔جمعہ کے لیے مضافات اور پشاور سے کئی مخلصین جماعت تشریعت لائے۔نماز کے بعد ڈاکٹر غلام اللہ صاحب نے حضور کی خدمت میں معذرت کی کہ ہماری مقامی جماعت چھوٹی سی ہے۔سب نے مہمان نوازی کے لیے حتی المقدر کوشش کی ہے مگر اس میں بہت ہی کسی اور کو تا ہی رہ گئی ہوگی۔اگر حضور کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو معاف فرما دیں۔حضور نے نہایت پیار بھرے الفاظ میں ارشاد فرمایا کہ مومن کی نگاہ ہمیشہ اچھی باتوں پر ہوتی ہے۔میں اپنے اس سفر سے بہت خوش ہوں۔۲۲ ستمبر ۵اد کو حضور کی روانگی کا دن تھا۔حضور نے علی الصبح اجتماعی دعا کرائی اور سب موجود ا حباب کو شرف مصافحہ بخشا اور پھر ایبٹ آباد سے جابہ کے لیے روانہ ہو گئے۔رستہ میں تھوڑی " دیر کے لیے حضور چو ہدری غلام حسین صاحب کے اصرالہ پہ حویلیاں میں بھی ٹھہرنے لیے له الفضل ۲۲ را گست ۱۹۶۵ رصده مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو کتاب سوانح حیات حضرت چوہدری غلام محمد خان صاحب ص ۸۹ - ۹۱ مولفہ ڈاکٹر غلام اللہ صاحب منہ قائد اعظم تاریخ اشاعت مارچ ۱۹۸۶ء - - ای - ماڈل ٹاؤن لاہور ۱۳