تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 158 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 158

IDA کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ کی مجلس شوری دو سرا خلیفہ چنے مگر موجودہ فتنہ نے بنا دیا ہے کہ یہ طریق درست نہیں کیونکہ بعض لوگوں نے یہ کہا کہ ہم خلیفہ ثانی کے مرنے کے بعد مبیعت میاں عبدالستان کا کریں گے اور کسی کی نہیں کریں گے اس سے پتہ لگا کہ ان لوگوں نے یہ سمجھا کہ صرف دو تین آدمی ہیں اگر کسی کی بیعت کر لیں تو وہ فلسفہ ہو جاتا ہے اور پھر اس سے یہ بھی پتہ لگا کہ جماعت میں خلفشار پیدا ہو سکتا ہے چاہے وہ خلفشار پیدا کرنے والا غلام رسول نمبر ۲۵ جیسا آدمی ہی ہو اور خواہ وہ ڈاہڈا جیسا گمنام آدمی ہی ہودہ دعومی تو یہی کریں گے کہ خلیفہ چنا گیا ہے سو جماعت احمدیہ میں پریشانی پیدا ہو گی اس لیے وہ پرانا طریق جو طول عمل والا ہے میں اس کو منسوخ کرتا ہوں اور اس کی بجائے اس سے زیادہ قریبی طریقہ پیش کرتا ہوں بیشک ہمارا دعوی ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے مگر اس کے با وجود تاریخ کی اس شہادت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خلیفے شہید بھی ہو سکتے ہیں میں طرح حضرت عمر - حضرت عثمان - حضرت علی شہید ہوئے اور خلافت ختم بھی کی جاسکتی ہے۔جس طرح حضرت حسن کے بعد خلافت ختم ہوگئی جو آیت میں نے اس وقت پڑھی ہے اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں خلافت قائم رکھنے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ مشروط ہے کیونکہ مندرجہ بالا آیت میں یہی بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالی خلافت پر ایمان لانے والوں اور اس کے قیام کے لیے مناسب حال عمل کرنے والے لوگوں سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ان میں خلافت کو قائم رکھے گا پس خلافت کا ہونا ایک انعام ہے پیشگوئی نہیں اگر پیشگوئی ہوتا تو حضرت امام حسین کے بعد خلافت کا ختم ہونا نعوذ باللہ قرآن کریم کو جھوٹا قرار دیتا لیکن چونکہ قرآن کریم نے اس کو ایک مشروط العام قرار دیا ہے اس لیے اب ہم یہ کہتے ہیں کہ چونکہ حضرت امام حسین کے زمانہ میں عام مسلمان کامل مومن نہیں رہے تھے اور خلافت کے قائم رکھنے کے لیے صحیح کوشش انہوں نے چھوڑ دی تھی اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو واپس لے لیا اور با وجود خلافت کے ختم ہو جانے کے قرآن سچا رہا جھوٹا نہیں ہوا وہی صورت اب بھی ہوگی۔اگر جماعت احمدیہ خلافت کے ایمان پر قائم رہیا اور اس کے قیام کے لیے سمیع صدر جہد کرتی رہی تو اس میں بھی خلافت قیامت تک قائم رہے گی جس طرح عیسائیوں میں پوپ کی شکل میں اب تک قائم ہے گو وہ بگڑ گئی ہے میں نے بتا دیا ہے کہ اس کے بگڑنے کا احمدیت پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا گر بہر حال اس فساد سے اتنا پتہ لگ جاتا ہے کہ شیطان ابھی مایوس نہیں ہوا پہلے تو شیطان کے مخامیوں