تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 157 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 157

106 سلسلہ سید احمد علی صاحب مربی سلسلہ مولوی عبد المالک خان صاحب مربی سلسلہ، ڈاکٹر شاہنواز خانصاب چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت کراچی امولوی محمد احمد صاحب ثاقب پر وفیسر جامعه المبشرين اور دوسرے مخلصین سلسلہ کے معلومات افروز مضامین الفضل میں سپر د اشاعت ہوئے۔فتنہ منافقین کے انسداد و استیصال کے لیے حضرت مصلح موعود کا مندرجہ ذیل لٹریچر بھی دوبارہ شائع کیا گیا میں کے مطالعہ سے احمدیوں کو علم و معرفت کی نئی روشنی حاصل ہوئی۔ا۔لیکچر اسلام میں اختلافات کا آغازہ اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات" (کتاب آئینہ صداقت کا ابتدائی حصہ) ۳۔خلافت احمدیہ کے مخالفین کی تحریک رخطبه جمعه مطبوعه الفضل ۲۱ اپریل ۱۹۴۰ء ) امام همام سیدنا حضرت خلیفة السیح الثانی انتخاب خلافت کے نظام عمل کا اعلان المصلح الموعود نے جلسہ سالا دستہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر کواپنی معرکہ آراد تقریر میں متعدد مستند اور وقیع شہادتوں کی رو سے ابنائے حضرت خلیفہ اول کے دیر بنہ اور محقی منصوبوں اور خلاف احمدیت سرگرمیوں پر ایسے طبیغ رنگ میں روشنی ڈالی۔کہ سلسلہ احمدیہ کی بائیس سالہ تاریخ کے بہت سے مخفی گوشے بے نقاب ہو گئے نیز اگلے روز (۲۸ دسمبر) کو آئندہ کے لیے انتخاب خلافت کے نظام عمل کا دور رح ذیل الفاظ میں اعلان فرمایا : چونکہ اس وقت حضرت خلیفہ اول۔۔۔۔۔۔۔۔کے خاندان میں سے بعض نے اور ان کے دوستوں نے خلافت احمدیہ کا سوال پھر اٹھایا ہے اس لیے میں نے ضروری سمجھا کہ اس مضمون کے متعلق پھر کچھ روشنی ڈالوں اور جماعت کے سامنے ایسی تجاویز پیش کروں جن سے خلافت احمدیہ شرارتوں سے محفوظ ہو جائے۔میں نے اس سے پہلے جماعت کے دوستوں کے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ خلیفہ وقت اہے یہ تقریر اور میں " نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر کے نام سے شائع کر دی گئی۔