تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 125 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 125

بھجوا دیا۔۹۔اس مضمون میں مولوی عبد المنان صاحب نے خلافت ثانیہ کے ساتھ کہیں عقیدت اور درستگی کا اظہار نہیں کیا تھا۔نہ ہی ان الزامات کا جواب یا تھا ہوا اخبار میں اُن کے خلاف آچکے تھے بلکہ اس مضمون سے جیسا کہ کئی دوستوں نے محسوس کیا، مولوی صاحب کی پوزیشن اور زیادہ مشتبہ ہوگئی۔نظارت امور عامہ نے ۲۹ ستمبر کو مولوی عبد المنان صاحب کو خط لکھا جس کے بعض اقتباسات ذیل میں درج ہیں۔آپ کا خط محرره ۲۲۰ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پہنچا۔اس کے جواب میں لکھتا ہوں کہ افسوس ہے کہ آپ نے اس اہم اور سنگین نوعیت کے معاملہ میں اس ایمانی غیرت اور اخلاص کا اظہار نہیں کیا جو ایک بچے اور بے لوث مومن سے متوقع ہے۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آپ اٹھارہ (۱۸) دنوں سے امریکہ وغیرہ کے سفر سے واپس آچکے ہیں۔اور آپ کو واپس آنے کے دوسرے دن ہی کہ دیا گیا تھا کہ آپ کو وہ اخبارات پڑھنے چاہیں جن میں منافقین اور غیر مالین اور دیگر غیر احمدیوں نے موجودہ فتنہ میں آپ کو آڑ بنا کر مختلف قسم کی شرانگیز باتیں کی ہیں۔مگر آپ کا اپنا اقرار ہے کہ آپ نے اس وقت تک ان اخبارات کا مطالعہ نہیں کیا۔حالانکہ یہ ایک سچے مومن کے لیے گویا زندگی اور موت کا سوال تھا۔آپ کا یہ عذر کہ آپ کو ابھی تک اخبارات نہیں مل سکے ایک بالکل بہانہ بھوئی کا عذر ہے۔کیا اگر آپ کے گھر کو آگ لگی ہوئی ہو تو آپ اس قسم کے عذرات رنگ اختیار کر کے اس آگ کے سمجھانے سے غفلت برتیں گے ؟ اگر آپ میں اپنی بریت کی کھی تڑپ ہوتی تو آپ ایک دفعہ نہیں دس دفعہ لاہور کا سفر اختیار کر کے یا اپنے کسی آدمی کو لاہور بھجواکر یہ اخبارات، حاصل کر سکتے تھے۔یا اتنے دنوں کی بجائے اس وقت خاکسار کو لکھ دیتے۔مگر آپ اس طرح سوئے رہ ہے کہ گویا کچھ ہوا ہی نہیں۔حالانکہ آپ کو اخبارات کے حوالہ جات کی فہرست بھی بنا کر دے دی گئی محتی۔