تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 108 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 108

۱۰۸ ابھی مجھے ایک انگریز نوسلم نے لکھا ہے کہ آپ کے وہ رڈیا کشون جواب تک پورے ہو چکے ہیں انہیں ایک رسالہ کی صورت میں شائع کرائیں تاکہ ہم دنیا کو بتا سکیں کہ خدا تعالیٰ اب بھی کلام کرتا ہے اور اپنے بندوں کو غیب پر آگاہ کرتا ہے۔چنانچہ میں نے مولوی دوست محمد صاحب کو کہا پر ہے کہ وہ ایسی خوابوں اور الہامات کو جمع کریں تا کہ انہیں شائع کیا جا سکے اور دنیا کو بتایا جائے کرد می و کشون کا سلسلہ بند نہیں ہو گیا بلکہ وہ اب بھی جاری ہے اور خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو غیب پر اطلاع دیتا ہے اب دیکھو یہ کتنی عجیب بات ہے کہ غیر مبالعین تو کہتے ہیں کہ میں اپنے الهامات اور خوابوں کو وحی نبوت کا درجہ دے رہا ہوں۔لیکن دو ہزار میل سے ایک انگریز نو سلم مجھے لکھتا ہے کہ آپ اپنی خوابوں اور انعامات کو جلد شالح کر امیل۔تاکہ ہم دنیا کے سامنے نہیں حجت کے طور پر پیش کر سکیں اور اسے بتا سکیں کہ خدا تعالیٰ اب بھی اپنے بندوں کو غیب پر اطلاع دیتا ہے لیے دو ممتاز صحافیوں ک سفارشی خطوط اور حضرت مصلح موعود پاکستان کے ممتاز صحافیوں میں سے جناب میاں محمد شفیع صاحب مدیرہ اقدام اور مولانا عبد المجید سالک سابق ایڈیٹر انقلاب نے حضرت مصلح موعود کی خدمت میں سفارشی خطوط لکھے کہ میاں عبدالوہاب صاحب عمر کو معاف کر دیا جائے۔ان حضرات کے حضرت مصلح موعود کیساتھ دیرینہ ذاتی تعلقات تھے۔گر معاملہ چونکہ جماعتی نظام کا تھا۔اس لیے حضور نے اپنے ذاتی روابط و مراسم پر خدا کے سلسلہ کو مقدم رکھا اور حضور کی ہدایت پر مندرجہ ذیل مکتوبات پرائیویٹ سیکرٹری عبد الرحمن صاحب انور کی طرف سے بھجوائے گئے۔میاں محمد شفیع صاحب۔مالک رسالہ اقدام لاہور۔یہ مجموعه المبشرات" کے نام سے شائع ہو چکا ہے زنا قلم ه روزنامه الفضل ربوده ۱۶ به نومبر ۱۹۵۶مه صفحه ۴/۳ 14