تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 88
سے واپس آتے ہی دوستوں کو اپنی ایک رویا سنائی تھی۔اس رڈیا میں بھی بعض لوگوں کی منافقت کی طرف ہی اشارہ تھا۔میں نے خواب میں ایک عورت سے متعلق دیکھا کہ اس نے مجھ پر سمریزم کا عمل کیا ہے اور اس کا اثر مجھ پر ہوگیا ہے لیکن جب میں اس کی اس حرکت سے واقف ہو جاتا ہوں۔تو میں اسے کہتا ہوں کہ تو نے میری بے خبری کے عالم میں مجھ پر سمریزم کا عمل کیا تھا۔اب مجھے خبر ہو چکی ہے۔اور اب میں تیرا مقابلہ کر دل گا۔اب تو مجھ پر عمل کر کے دیکھ لے۔پھر میں اسے خواب میں ہی کہتا ہوں۔رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں۔آپ کھانا کھاتے اور بھول جاتے کہ آپ نے کھانا کھایا ہے یا نماز پڑھتے تو بھول جاتے ایا کہ آپ نے نماز پڑھی ہے۔یا نہیں پڑھی حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اس جادو کا اثر تھا جود یہودیوں نے آپ پر کیا تھا۔ہم جادو کے تو قائل نہیں ہاں یہ ایک تدبیر تھی جو کی گئی اور مکر الیہ بھی ایک قسم کا جادو ہی ہوتا ہے۔خواب میں میں نے اس عورت سے یہی کہا کہ تو مجھ پہ اب جادو کرے تو جانوں۔چنانچہ اس نے مجھ پر توجہ کی تو اس کا کوئی اثر نہ ہو ا۔اس کے بعد میں نے اس کی انگل پہ توجہ کی۔تو وہ اکٹر گئی۔پھر ایک مرد آیا اور اس نے اس کی اس انگلی کو ٹھیک کرنا چاہا۔لیکن وہ ٹھیک نہ ہوئی۔میں نے اس مرد سے خواب میں کہا کہ اب یہ انگلی ٹھیک نہیں ہوگی۔اس عورت نے بے خبری کے الم میں مجھ پر توجہ کرلی تھی۔اب مجھے علم ہو گیا ہے۔اب میں نے بھی اس پر توجہ کی ہے اور تم میں یہ طاقت نہیں کہ میری توجہ کے اللہ کو نہال کر سکو سو ان لوگوں نے بھی میرے ولایت جانے کو غنیمت جانا اور خیال کیا کہ اب خلیفہ با ہر ہے۔ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن ان بے وقوفوں نے یہ نہ جانا کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے یہ لوگ باوجود ارادہ کے میری غیر حاضری میں کچھ ذکر سکے بلکہ ان کی مشرارت کا وقت کھسکتے کھسکتے میری واپسی تک آگیا چنانچہ جو گواہ یاں ملی ہیں وہ بتاتی ہیں کہ بات دراصل اس وقت شروع ہو گئی تھی جب میں ولایت گیا نائیکی و انکل اس وقت جب میں واپس آگیا تے اگر کوئی کارروائی کی جائے تو میرا وجود اور میری دعائیں بھی اس کے ساتھ شامل ہوں۔