تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 75 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 75

کے سلسلہ میں ہر ممکن امداد مہیا کی جارہی ہے مجلس نے پانی میں گھرے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے فوج کو اپنے پنچائی تربیت یافتہ خدام پیش کئے ہیں۔مجلس کی ایک پارٹی نے ملٹری کے ساتھ مل کر گہرے پانی میں ریلیف کا کام کیا اور متعدد ڈوبتے ہوئے بچوں اور عورتوں " کو بیچاپی ملتان کے سیلاب زدہ علاقے میں خدام الاحمدیہ نے آج ۲۵۰ پونڈ خوراک تقسیم کی۔خدام الاحمدیہ نے آج کرشن نگر لاہور میں جامع مسجد کے پاس اپنا طبی مرکز قائم کر دیا ہے مرکز نے لوگوں کو ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی " (۲) انجمن کی چار پارٹیاں شیخو پورہ کے سیلاب زدہ دیہات میں کام کر رہی ہیں۔خدام نے ایک ہزار افراد کو کھانا کھلایا۔دوصد افراد میں خشک اشیاء تقسیم کیں۔ایک سو اشخاص کو طبی امداد دی اور پینے کا پانی بہتا کیا گیا ہے۔” (۳) - " مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی امدادی پارٹیوں نے کل مختلف سینٹروں میں سیلاب زدگان کی امداد کی۔ایک پارٹی نے محکمہ سول ڈیفنس کے ریسکیو آفس میں ایمر جنسی سروس کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور سارا دن اُن کے ماتحت کام کرتے رہے مجلس کے سلطان پورہ سنٹر کے خدام کوٹ خواجہ سعید۔مندر کالو - مڑھی شیر سنگھ اور بھگت پور میں پانی کو عبور کرتے ہوئے گئے اور تین صدا افراد کو طبی امداد بہم پہنچائی اور اس کے علاوہ کچا گوشت تقسیم کیا۔شاہدرہ سنٹر کے خدام ڈھیر، کرول ، جادا ، دوگا ہی گل ، گورنمنٹ رائٹس فارم کالا شاہ کا کو گئے اور تقریباً ڈیڑھ صد ا فراد کو ٹیکے لگائے گئے۔قصور کے سنٹر میں کام کرنے والے خدام قصور - بنگلہ مال - گنڈا سنگھ والا - برج نامدار وال۔میانوالہ ، وزیر پور ، کھر پڑ ، اور جوڑا میں گئے۔بعض جگہ ۱۷ میل تک پانی میں سفر کر کے سیلاب زدہ لوگوں تک پہنچے اور انہیں ہر قسم کی امداد بہم پہنچائی گئی سی نه - "امروز" لاہور ۸ اکتوبر ۵۵داء - له "امروز" لاہور ۱۸ اکتوبر ۱۹۵۵ - سے "امروز" لاہور ۲۰ اکتوبر ۹۵۵اء