تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 73 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 73

- صفائی کا کام کیا۔اور شاہدرہ ، ٹھٹھہ ، ابوالخیر، بیگم کوٹ و دیگر دیہات میں کونین کے ٹھیکے لگائے اور پانچ سو افراد میں ادویات تقسیم کیں کارکنوں نے سلطان پورہ مصری شاہ تاجپوره ، شاد باغ ، وسن پورہ ، سنت نگر ، راج گڑھ میں امدادی کام کیا (۴)۔" مجلس خدام الاحمدیہ کی ایک امدادی پارٹی نے آج کوٹ خواجہ سعید اندر، کالو رام مڑھی، شیر سنگھ اور بھگت پورہ میں تین سو افراد کو طبی امداد بہم پہنچائی اور صیبت زدگان میں کچا گوشت تقسیم کیا۔دوسری امدادی پارٹی نے ڈھیر کروں۔جادا۔اور گاہی نگل گونمنٹ رائس فارم کالا شاہ کاکو میں قریباً ڈیڑھ سو افراد کو کو نہین کے ٹیکے لگائے قصور کے مرکز میں کام کرنے والے کارکنوں نے قصور۔بنگلہ مان - گنڈا سنگھ والا۔برج نادرا والہ میا نوالہ۔وزیر پور کھر پیر اور جوڑا کے دیہات میں مصیبت زدگان کو امداد بہم پہنچائی ہے (۵) - " آج مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی تین پارٹیاں مختلف جگہوں پر امدادی کام میں مصروف رہیں۔سلطان پورہ ریلیف سنٹر سے شاد باغ مصری شاہ۔وسن پورہ اور تاج پورہ کے علاقوں کو طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔احمدی مستورات کے ایک وفد نے شاہدرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 4 مستحق افراد میں پارچات اور ایک صد مریضوں میں اور یہ تقسیم کیں۔ربوہ سے خدام الاحمدیہ کے ، ار افراد پرمشتمل ایک قافلہ آج گیارہ بجے شاہدرہ پہنچ گیا۔سیلاب زدگان کو ہر قسم کی امداد بہم پہنچانے کے لئے تارنگ، کالا خطائی اور ایچڑ پر لگائے جائیں گے ** (4) - امام جماعت احمدیہ مرزا بشیر الدین محمود احمد نے اسپیل کی ہے کہ اُن کی جماعت کے ڈاکٹر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ احمدی ڈاکٹر جہاں کہیں بھی ہوں سیلاب زدوں کی طبی امداد کے لئے کم از کم دس روز وقف کریں۔ے " آفاق لاہور ۱۸ اکتوبر دارمت که "آفاق" لاہور ۱۹ اکتوبر ۹۵۵ده مث ته “ آفاق " لاہور ۲۰ / اکتوبر ۱۹۹۵ء -