تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 72 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 72

۷۲ کی وجہ سے پانی میں بہہ گئی ہیں۔احمدیہ ریلیف کمیٹی اور مقامی حکام کی طرف سے فراہم کردہ رضا کاروں کی مدد سے از سر نو تعمیر کیا جا رہا ہے۔کام کی رفتار بہت تیز ہے اس لئے امید کی جاتی ہے کہ مکانات بہت جلد مکمل ہو جائیں گے لیکن سیلاب زدہ علاقے کے باشندوں میں خوف اب بھی پایا جاتا ہے اور اُن کا احساس یہی ہے کہ وہ تا حال خطرے کی زد میں ہیں (1) - " مجلس خدام الاحمدیہ نے نواحی دیہات میں -4 " | اخبار آفاق “ لاہور اسلام کرنے کے بعد آج اپنی سالی کے دھارے کا رخ لاہورہ شہر کے سیلاب زدہ حصوں کی طرف موڑا اور اس مجلس کی طبی امداد کی پارٹیوں نے کوشن نگر کی جامع مسجد کے متصل طبی پوسٹ کا قیام کر کے آج ۱۵۵ مریضوں کو دیکھا اور ان میں دوائیاں تقسیم کیں۔بیشتر اشخاص نے مفید طبی مشورے حاصل کئے اور ہر شخص کو ٹائیفائڈ اور ہیضے کے ٹیکے لگوانے کی تلقین کی گئی ہے۔(۲) معتمد مجلس خدام الاحمدیہ نے اطلاع دی ہے کہ آج مجلس کے ۱۵۰ کارکنوں نے فوجی افسروں کی زیر ہدایت اور اکثر بطور خود لاہور کی زیر آب بستیوں میں مصیبت زدہ عوام میں کھانے کی خشک اشیاء، پکا ہوا کھانا اور پینے کا پانی تقسیم کیا۔مجلس کے کارکنوں نے فوجی جوانوں کے ہمراہ ۲۵ بوڑھوں ، بچوں اور عورتوں کو ڈوبنے سے بچایا اور ۲۵۰ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔مجلس خدام الاحمدیہ کی اطلاع کے مطابق جتو کا علاقہ بھی زیر آب آچکا ہے۔چنانچہ خدام کے ۱۲ کارکنوں کی ایک پارٹی اس علاقے میں تمام رات امدادی کام کرنے کے لئے فوجی نوجوانوں کے ہمراہ روانہ ہوگئی ہے۔یہ (۳) - " مجلس خدام الاحمدیہ کے مجلس کی ایک امدادی پارٹی آج قصور روانہ ہوگئی۔دوسری آٹھ پارٹیوں نے آج شہر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں کی کے سول اینڈ ملٹری گزٹ ۱۰ر نومیر دارد (ترجمه)۔که "آقاق" لاہور ع النور سے "آفاق" لاہور 9 اکتوبر شاء مت۔