تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 71 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 71

مقامات پر پہنچا چکی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مجلس نے لوگوں کو گھرے ہوئے مقامات سے نکالنے کے لئے فوج کو پچاس خدام پیش کئے ہیں۔" (۲) - ” ہفتہ کے روز مجلس خدام الاحمدیہ کی ایک ریلیف پارٹی نے لاہور کے گرد و نواح میں سیلاب زدہ وبہات کا دورہ کیا اور مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں میں دوائیں، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔اوا (۳)۔" احمد یہ ریلیف کمیٹی سیالکوٹ کے پچاس کے قریب رضا کار مختلف سیکٹروں میں سیلاب زدگان کو امداد ہم پہنچانے میں مصروف ہیں۔ان رضا کاروں میں ڈاکٹر صاحبان مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد اور سماجی خدمت بجا لانے والے دیگر کارکن شامل ہیں۔ان لوگوں نے ضلع کے دور دراز علاقوں تک جا جا کہ مصیبت زدگان کو ادویہ اور به بلیف کا دوسرا سامان بہم پہنچایا ہے۔(۴)۔عین اس وقت جب کہ خطرہ زوروں پر تھا اور تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں نے چُپ سادھ رکھی تھی۔احمد یہ ریلیف کمیٹی معرض وجود میں آئی اس نے نہایت بے تابانہ طریق پر ریلیف کا کام شروع کیا۔ریلیف کمیٹی کے ایک وفد نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر شیخ منظور الہی صاحب سے ملاقات کی اور سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کو ہر ممکن امداد پہنچانے کے سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کیں۔اس وقت پولیس اور سول کا دوسرا حملہ ریلیف کے کام میں بے حد مصروف تھا اس کے باوجود کارکنوں کی شدید قلت تھی۔ڈپٹی کمشنر کے کہنے پر ریلیف کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹر صاحیان کی زیر سرگردگی رضا کاروں کے پانچ گروپ سیلاب زدہ علاقوں میں روانہ کئے گئے۔انہوں نے سیلاب زدگان کے لئے جو کپڑے وغیرہ جمع کئے تھے انہیں متاثرہ دیہات میں تقسیم کیا گیا۔کپڑے، ذوائیں ، راشن اور دوسری اشیاء ہو انہوں نے تقسیم کیں اس کی مالیت ۲۰ ہزار تھی۔ان تمام دیہی بستیوں کو جو سیلاب " لے " سول اینڈ ملٹری گزٹ" ، اکتوبر شہداء (ترجمہ) - سے " سول اینڈ ملٹری گزٹ “ ۲۳ اکتوبر 20ء (ترجمہ) سے سول اینڈ ملٹری گزٹ " یکم نومبر ۱۹۵۵ء (ترجمہ)۔