تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 70 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 70

اوپر پانی ہر گلی میں بہہ رہا تھا۔عورتیں بچے بوڑھے چیخ چیخ کہ آسمان سر پر اٹھاتے ہوئے تھے اس افراتفری اور شور و پیکار میں رات سر پر آگئی۔جو لوگوں نے جاگتے اور دعائیں مانگتے بسر کی۔صبح کو سب سے پہلے جماعت مرزائیہ کے امیر عبدالرحمن مبشر نے اعلان کروادیا کہ ہماری جماعت کے آدمی رضا کارانہ طور پر غرباء، محتاجوں اور بیکسوں کی ہر ممکن امداد کرنے کے لئے تیار ہیں۔چنانچہ انہوں نے ۱۵ آدمی مختلف محلوں میں لوگوں کی امداد کرنے کے لئے بھیج دیئے۔علاوہ ازیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جماعتی فنڈ سے قریباً ۲ من آٹا اور کچھ نقدی بھی تقسیم کروائی۔بلکہ سُنا ہے کہ وہ لوگ مستقل طور پر اس کام کو جاری رکھے ہوتے ہیں۔متعلقہ حکام بھی بڑی مستعدی سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دوڑ دھوپ کر رہے ہیں۔ادھر صالحین کی اسلامی جماعت کو جو لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کا بیکدم مروڑ اٹھا تو جھٹ سے آؤ دیکھا نہ تاؤ شہر میں منادی کروادی کہ ابھی ابھی جماعت اسلامی کا ایک وفد جناب ڈی سی صاحب بہادر اور دوسرے متعلقہ اعلیٰ حکام سے ملا ہے اور انہوں نے فرمایا ہے کہ لوگ فوراً شکستہ بند پر پہنچ جائیں اور اس کی مسدودی میں امداد دیں۔واہ رے اسلامی جماعت تیرے پروپیگنڈے کے شاہرکارہ ! اسے کہتے ہیں لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونا اور ستی شہرت حاصل کرنا حالانکہ امر واقع یہ ہے کہ حکام بے چارے تو پہلے موقع پر پہنچ چکے تھے اور لوگوں کو جمع کرکے کام کی ابتدا کر چکے تھے لیکن بڑا ہو نام و نمود اور سستی شہرت کا جو کسی مرحلہ پر بھی چین سے نہیں بیٹھنے دیتی ہے (1) - " مجلس خدام الاحمدیہ - اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ“ لاہور لاہور نے جو حامل بلا ک میں بلڈنگ ایک یہ طیف سینٹر کھول دیا ہے جس کا فون نمبر ۳۷۵۲ ہے۔مجلس جو سیلاب زدگان کو ہر ممکن امداد بہم پہنچا رہی ہے اب تک سیلاب زدہ علاقوں کے پچاس افراد کو محفوظ ے صدارت له " نوائے پاکستان ۲۵ اگست ۱۹۵۵