تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 67 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 67

46 حصہ لیا۔چنانچہ مجلس پشاور نے ملتان کے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے پار چات دیئے اور مجلس مردان نے پانچ رضا کاروں کی خدمات پیش کیں۔الغرض اس ہوش ربا طوفان اور ہلاکت آفرین سیلاب کے دوران احمدیوں نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور محض اُس کے فضل و کرم سے اسلامی ایثار اور مخلوق خدا کی سچی اور حقیقی ہمدردی کا قابل رشک نمونہ دیکھا کہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے عہد بعیت میں صادق ہیں اور خدا اور اس کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کے لئے سچ مچے اپنی زندگی وقف کئے ہوئے ہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- خدا تعالیٰ کی راہ میں زندگی کا وقف کرنا جو حقیقت اسلام ہے دو قسم پر ہے ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کو ہی اپنا معبود اور مقصود اور محبوب ٹھہرایا جاوے اور اس کی عبادت اور محبت اور خوف اور رجا میں کوئی دوسرا شریک باقی نہ رہے اور اس کی تقدیس اور تسبیح اور عبادت اور تمام عبودیت کے آداب اور احکام اور اوار اور حدود اور آسمانی قضا و قدر کے امور بدل و جان قبول کئے جائیں اور نہایت نیستی اور تذلل ہے ان سب حکموں اور حدوں اور قانونوں اور تقدیروں کو بارادتِ تامہ سر پر اٹھا لیا جائے۔۔۔۔۔۔۔دوسری قسم اللہ تعالیٰ کی راہ میں زندگی وقف کرینے کی یہ ہے کہ اس کے بندوں کی خدمت اور ہمدردی اور چارہ جوئی انور بار برداری اور سیتھی غمخواری میں اپنی زندگی وقف کر دی جاوے دوسروں کو آرام پہنچانے کے لئے دُکھ اُٹھاویں اور دوسروں کی راحت کے لئے اپنے پر رینج گوارا کر لیں شیر جماعت احمدیہ پاکستان نے پاکستانی پریس اور جماعت احمدیہ کی امدادی خدمات ران ایام میں نہایت وسیع پیمانے پر جو بے کوٹ اور بے غرضانہ للہی خدمات انجام دیں ، اس کا ذکر ملک کے بااثر اور مقتدر اخبارات نے بکثرت اور نمایاں نہ نگ میں کیا۔ذیل میں کوسٹر سے لے کر ڈھاکہ ے آئینہ کمالات اسلام من دروحانی خزائن جلد ۵ ص۔