تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 66
رہے۔مجلس خدام الاحمدیہ چوہڑکانہ کے تین جو ان شیخو پورہ ریلیف سنٹر میں مصروف عمل رہے۔سانگلہ ہل کے ایک احمدی چوہدری امداد علی صاحب کمپونڈر نے قلع ستار شاہ کے امدادی کیمپ میں طبی خدمات سرانجام دیں۔جماعت احمدیہ چک چہور کا ضلع شیخو پورہ نے سیلاب زدگان کے لئے چار سو پچپن روپے کا عطیہ دینے کے علاوہ پار چات اور غلہ بھی جمع کیا اور ڈاکٹر غلام محمد صاحب ریٹائر ڈ کیپٹن تقریباً دو ہفتہ تک شیخو پورہ امدادی کیمپ میں طبی خدمات کے لئے وقف رہے۔مجلس خدام الاحمدیہ سے ٹکڑا ضلع فیصل آباد کے احمدی دوست دریا کے کنارے آباد تھے جو براہ راست سیلاب کی زد میں آگئے مگر انہوں نے اپنے ہمسایہ دوستوں کے اموال ، اور مویشی محفوظ مقامات تک پہنچائے اور کئی دنوں تک اُن کے مویشیوں کو چارہ دیتے رہے اور پانی اُترنے کے بعد عربا کے مکانات بنوانے میں امداد دی مجلس خدام الاحمدیہ مانگٹ اونچے اور کھاریاں کی طرف سے قریبی ریلیف سنٹر میں پار چات بھجوائے گئے۔مجلس خدام الاحمدیہ سرگودہا کے ممتاز رکن اور کوالیفائر ڈاکٹر جناب حافظہ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب نے لائل پور اور سیالکوٹ کے ریلیف سنٹروں میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔مجلس جھنگ مگھیانہ کے سترہ خدام نے نہایت محنت اور جانفشانی سے آفت زدہ مکان تعمیر کئے۔مجلس خدام الاحمدیہ راولپنڈی نے زلزلہ کوٹہ سے متاثرین اور سیلاب زدہ بھائیوں کی خدمت نقدی ، پار جات اور دیگر ضروری اشیاء کی صورت میں کی۔علاوہ ازیں مرکز کی آواز پر لبیک کہتے ہو۔ڈاکٹر بشیر احمد صاحب اور ڈاکٹر مہر محمد صاحب قریشی دس دس روز تک نہایت محنت اور جانفشانی سے شیخو پورہ طیف سنٹر میں طبی خدمات بجا لاتے رہے۔اسی طرح واہ کینٹ کی جماعت نے جس کے پریذیڈنٹ چوہدری جلال الدین صاحب قمر تھے ، لاہور اور سیالکوٹ کے ریلیف سنٹروں کے لئے کثیر تعداد میں پار چات بھیجوائے۔ایک نوجوان محمد شفیع صاحب سلیم پوری نارد وال تحصیل میں امدادی خدمت بجا لاتے رہے۔صوبہ سرحد کی مجالس میں سے پشاور اور مردان نے بھی مقدور بھر لے موجودہ نام فاروق آباد ہے۔