تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 505 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 505

کرنے کے لئے آج اپنے خدا سے عہد کیا ہے۔اس ارشاد کے بعد حضور نے نہایت مخلص یوگو سلاوین احمدی برادرم جناب عزت اولی وچ کو جو ترجمانی کے فرائض انجام دے رہے تھے، ہدایت فرمائی کہ وہ یہ بات نو مبایعین تک پہنچا دیں۔چنانچہ انہوں نے اپنے نو مبائع احمدی بھائیوں کو مخاطب کر کے سے اُن تک یوگو سلاوین زبان میں حضور کا یہ ارشاد پہنچا یا۔سب نے سرتسلیم خم کرتے ہوئے حضور۔استقامت کے لئے دعا کی درخواست کی۔اس کے بعد حضور ابدہ اللہ کے ارشاد کی تعمیل میں جناب عزت اولی ورچ صاحب نے زنانہ کمرہ کے دروازے پر بجا کہ ان بہنوں کے سامنے بھی جنہوں نے بیعیت فارم پر کئے تھے۔یوگو سلاوین زبان میں حضور کے مذکورہ بالا ارشاد کو دہرایا۔اس کے بعد حضور نے ہاتھ اٹھا کہ لمبی پر سوز دعا کرائی۔جس میں جملہ حاضرین شریک ہوئے۔یہ ایک خاص دعا تھی جو دلوں کو سکینت و طمانیت سے بھرنے کا موجب بنی۔دعا کے بعد بھی قلبی مسرت کے زیر اثرسب کی آنکھیں نمناک تھیں۔اور لب مالک حقیقی کی ستائش میں جنیش کر رہے تھے، بلاشبہ خوش قسمت ہیں وہ احباب جنہیں اس مجلس اور اس کے اختتام پر ہونے والی دعا میں شرکت کی توفیق ملی۔دُعا سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے یوگو سلاوین احباب سمیت مجملہ حاضر احباب کو ایک قوعہ پھر شرف مصافحہ بخشا اور حضور 9 بجے رات کے بعد مشن ہاؤس سے ہوٹل سکنڈے نیویا واپس تشریف لے آئے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے سویڈن میں پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے سب سے پہلے طیب و شیرین نمر سے نواز کر دلوں کو خوشی ومسرت سے بھر دیا۔الحمد للہ علی ذالک : کہ کو ۲۰ اگست شاه کوستید تا حضرت خلیفہ ربیع الثالث مسجد ناصر کی افتتاحی تقریب نے مسجد ناصرکا افتتاح فرمایا۔اس تقریب میںشرکت کرنے کے لئے سویڈن، ناروے، ڈنمارک، انگلستان، ہالینڈ، مغربی جرمنی ، سوئٹزر لینڈ، امریکہ مشرق وسطی اور پاکستان کے ایک ہزار احباب تشریف لائے۔شرکت کر نے والوں میں پورپ کے مختلف ممالک میں جماعت احمدیہ کی تعمیر کہ وہ ساتوں مساجد کے درج ذیل امام اور دیگر مبلغین کرام بھی شامل تھے۔مریم بشیر احمد خان صاحب رفیق ( امام مسجد فضل لندن ) تكريم عبد الحکیم صاحب المن ر امام مسجد مبارک دی ہیگ ہالینڈ) - مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری را امام مسجد نور فرینکفور مکرم حیدر علی صاحب ظفر ( امام مسجد فضل عمر ہمبرگ مغربی جرمنی - مکرم چه بداری استانی احمد صاب