تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 448 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 448

۴۴۸ نے صدر انجمین احمدیہ کے بجٹ (بارہ لاکھ اکتالیس ہزار آٹھ سو دس (۴۱۰ ۴۱ ۱۲) روپے) اور تحریک جدید کے مجموعی بجٹ دتیرہ لاکھ تمہیں ہزارہ چار سو اسی (۱۳۳:۴۸۰ ) روپے کی منظوری عطا فرمائی بیان سید نا حضرت مصلح موعود نے نمائندگان کو متعدد بار خطاب فرمایا جس میں جماعت کی راہنمائی کیلئے متعدد قیمیتی نصائح فرمائیں۔حضور کے بعض اہم ارشادات بطور نمونہ درج ذیل کئے جاتے ہیں :۔(1) " ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری اولادوں کو ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلام کا کام جاری رکھنے کی توفیق دے۔اگر ہماری اولادوں میں ایمان کا سلسلہ قائم ہے۔تو تھوڑے روپے سے بھی قیامت تک کام ہوتا چلا جائے گا۔کیونکہ روپے کی مقدار کو دوام حاصل نہیں ہوتا۔بلکہ اخلاص اور ایمان کا جوش دوام اختیار کرتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء اور صحابہ کو جو ملا وہ انہوں نے اسلام کی خدمت میں لگا دیا۔لیکن اس کے بعد اسلام نا وارث ہو گیا۔روپیہ تو مسلمانوں کے پاس بہت آیا لیکن اُن میں اخلاص اور ایمان کا سلسلہ باقی نہ رہا۔اب السلام کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو مبعوث کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل میں اپنے دین کی محبت کی چنگاری سلگا دی تھی۔اس لئے جو کام آپ سے پہلے بڑی بڑی اسلامی حکومتیں بھی نہ کر سکیں وہ ایک گمنام اورمعمولی گاؤں کا رہنے وا کر گیا۔جس کا شدید سے شدید دشمنوں کو بھی اقرار کرنا پڑتا ہے۔پس ہمیں دُعا کرنی چاہئیے کہ خدا تعالی یہ ابیان ہم ہیں اور ہماری آئندہ نسلوں میں قائم رکھے۔اور ہماری اولاد نہ صرف اس جوش کی وارث ہو جو ہمارے دلوں میں خدمت دین کے لئے پایا جاتا ہے بلکہ اس کا جوش ہم سے بڑھے کہ ہو تا اسلام کا جھنڈا اُن کے ہاتھ میں رہے اور وہ کبھی سرنگوں نہ ہو (۲) : " سب سے بڑی چیز جس کی کسی دینی سلسلہ کو ضرورت ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ اس میں خلافت اور تنظیم ہمیشہ کے لئے قائم رہے۔اللہ تعالی سے محبت قائم رہے۔اگر یہ سب باتیں قائم رہیں تو نے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۳ء مطبوعه الفضل را پریل ۹۵۶ اره (شهادت ) صفحه ما را نه رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ و صفحه ۲۰ ۳۲۰ (تلخیص، ناشر مولوی عبدلا من مانا اور سیر مریم ملی مشا است۔