تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 34
کے ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ یورپ اور خاص کر جرمنی میں اسلام کا پرچار کرنے کے کافی مواقع ہیں جہاں کے عوام اسلام کے متعلق بہت کچھ جانے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے مزید یہ بتایا کہ وہاں کے لوگ اسلام سے بہت زیادہ قریب تر ہوتے جارہے ہیں کیونکہ انہیں حق کی بیحد تلاش وجستجو ہے اور صرف اسلام ہی سے ان کی تشقی ہو سکتی ہے۔چنانچہ یہی وقت ہے کہ ہم انہیں اسلام کا سچا اور صحیح راستہ دکھا سکتے ہیں" فصل چهارم برصغیر پاک و ہند میں سیلاب اور امدادی سرگرمیاں بلاشبہ احمدیت ایک بین الاقوامی تحریک ہے اور تمام بنی نوع انسان اور جملہ ممالک کے باشندوں کی خدمت بہبود اور خیر خواہی اس کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے مگر چونکہ قادیان اور ربوہ کے مقدس مراکز احمدیت بر صغیر پاک و ہند میں واقع ہیں اور احمدیوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی یہیں آباد ہے اس لئے جہاں دنیا بھر کے احمدیوں کی قلبی محبت اور روحانی وابستگی پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے وہاں ان ممالک کے احمدیوں کی بھی ہمیشہ یہ روایت رہی ہے کہ وہ بمطابق حدیث "حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ، اِس خطہ ارض میں آنے والی ہر آفت و مصیبت سے متاثر ہونے کے باوجود اپنی تکلیفوں اور دکھوں کو بھلا دیتے ہیں اور اپنے ہم وطن بھائیوں کی خدمت میں دیوانہ وار مصروف ہو جاتے ہیں۔بر صغیر کے مخلص اور ایثار پیشہ احمدیوں نے خدمت اور اُخوت کی ایک شاندار مثال ۱۹۵۵ء کے وسط آخر میں بھی قائم کر دکھائی جبکہ قیامت خیز سیلابوں سے ہر دو ملکوں میں اس قدر ه موضوعات کبیر صفحه ۱۳۵ از حضرت امام علی القاری متوفی ۱۰۱۴ ھ )