تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 33 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 33

۳۳ ممالک میں تبلیغی و خود بھیجنے کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کا بھی مشورہ دیا یا - روز نامه انقلاب" کراچی ۲۳ستمبر ۱۹۵۵ء نے لکھا :- جماعت احمدیہ کے امام مرزا بشیر الدین محمو د نے آج کراچی کی جماعت احمدیہ کی طرف سے بیچ لگثری ہوٹل میں دیئے ہوئے ایک عصرانہ میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج یورپ اسلام کے لئے بھو کا بیٹھا ہوا ہے۔ان کو کہیں پناہ نصیب نہیں ہوتی ضرورت صرف تبلیغ کی ہے۔انکے کانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا ہے اور وہ قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔آپ نے فرمایا کہ ایک دن آئے گا جب کہ امریکہ اور یورپ مشرف بہ اسلام ہو جائے گا۔آپ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ فروعی مذہبی اختلافات کو چھوڑ کر واحدانیت کی تبلیغ میں متفق ہو جائیں۔آپ نے بتایا کہ اگر کراچی کا ہر باشندہ پانچ روپے بھی دیدے تو بیس لاکھ افراد سے ایک کروڑ روپے جمع ہو جائیں گے اور اس سرمایہ سے یورپ میں زبر دست تبلیغ ہو سکتی ہے۔آپ نے اپنے یورپ کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ کے ہر ملک میں لوگ میرے پاس آتے رہے اور نہایت لچسپی کے ساتھ اسلام کے متعلق تحقیقات کرتے رہے۔سوئٹزرلینڈ کے ایک کالج میں میری تقریر ہوئی تو اس وقت کئی زبانوں میں اس کا ترجمہ ہوا اور ایک طالب علم نے کہا کہ جب اسلام کے اندر اس قدر خوبیاں ہیں تو کیوں نہ عیسائی اور مسلمان مل کر دنیا کے ان علاقوں میں حدانیت کی تبلیغ کریں جو خدا کے منکر ہیں ؟ مرزا صاحب نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ تبلیغی مشن بھیجیں۔یہ ضروری نہیں کہ احمدیوں کے مشن جائیں ، سستی بھیجیں، شیعہ بھیجیں، اہلحدیث اور آغا خانی بھیجیں۔اگر آپ ہم احمدیوں کو بر سمجھتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن آپ بھی ہمارے مقابلہ میں تبلیغی مشن روانہ کیجئے۔ہماری چھوٹی جماعت ہے اگر ہم دن میشن کو روانہ کرتے ہیں تو آپ دس ہزار روانہ کیجئے تبلیغ میں مقابلہ کیجئے اس سے فائدہ ہی ہو گا۔آخر میں مرزا صاحب نے کراچی کے مسلمانوں سے پھر اپیل کی کہ و تبلیغی امداد کی طرف زیادہ توجہ دیں یا روز نامه پاسبان، ڈھاکہ (۲۴ ستمبر ۱۹۵۵ء) نے لکھا :۔" یورپ کے لوگ اسلام سے قریب تر ہو رہے ہیں۔مرزا بشیر الدین کا بیان۔کراچی ۲۲ ستمبر (ی پ سی) احمدیہ فرقہ کے امام مرزا بشیر الدین محمود احمد نے کل کراچی