تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 381 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 381

حضور نے فرمایا پس تم میں سے ہر شخص کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ وہ ایک امت بن جائے وہ خود بھی خدمت دین کی روح کو زندہ رکھے اور اپنی نسلوں کو بھی اس کے لئے تیار کرے تا دین کے ایسے خادموں کی ایک امت کے بعد دوسری امت پیدا ہوتی چلی جائے یہاں تک کہ وہ زمانہ آجائے کہ دنیا میں ہر طرف اسلام ہی اسلام جو اگر اس عزم کے ساتھ تم دین کی خدمت کروگے اور کرتے چلے جاؤ گے تو خدا یقیناً تمہاری مدد کرے گا اور کامیابی ضرور تمہارے قدم چھوٹے گی۔اس پر اثر خطاب کے بعد حضور نے اجتماعی دعا کرائی اور یہ با برکت تقریب اختتام پذیر ہوئی لیے احباب جماعت کے لئے ضروری اعلان سید نا حضت العلی الوجود رضی اشرف نے المصلح اللہ عنہ | سلسلہ احمدیہ کے مرکزی اداروں کو پہلے سے زیادہ فعال بنانے کے لئے جنوری شاء میں ایک اہم اصلاحی قدم یہ اٹھایا کہ احباب جماعت کو ہدایت فرمائی کہ وہ ان اداروں کی عملی نگرانی کے لئے خطوط کا سلسلہ جاری کریں۔اس تعلق میں الفضل ۲۰ جنوری ء کے صفحہ ا پر حضور کے علم مبارک سے حسب ذیل اعلان شائع ہوا جس سے ان اداروں اور جماعت دونوں میں ایک نئی حرکت اور بیداری پیدا ہو گئی۔صدر انجمین احمدیہ اور تحریک جدید کے اداروں کے کام کی رفتار کو تیز کر نے کے لئے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ احباب جماعت ان اداروں کی عملی نگرانی کے لئے خطوط کا سلسلہ جاری کریں۔ایسے تمام خطوط میں نظارتوں اور وکالتوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی جائے اور اگر وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں سستی کرتی ہوں یا خلیفہ وقت اور مجلس شورٹی کے فیصلہ جات پر عمل نہ کرتی ہوں تو انہیں اس طرف توجہ دلائی جائے۔تاہم ایسے تمام خطوط پرائیویٹ سیکرٹری کے نام بھجوائے جایا کریں جو وقتاً فوقتا الفضل میں بھی چھپتے رہیں گے۔لیکن چونکہ ایسی کوئی چیز شائع نہیں کی جاسکتی جس سے فتنہ پیدا ہو اس لئے دفتر کو اختیار ہو گا کہ جس حصہ کو چاہے کاٹ دے۔اگر اس مضمون کے متعلق پھر بھی کا رروائی نہ ہو تو صحیح طریق یہ ہو گا کہ مجلس شورٹی میں اس جبات کا جو نمائندہ ہو وہ اسے توجہ دلائے کہ وہ مجلس شوری میں مناسب ننگ میں سوال کرے۔بہر حال روزنامه الفضل ربوه ۱۷ جنوری ۱۹۵۶ و صفحه من