تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 380
۳۸۰ مولوی جلال الدین شمس صاحب اور اسی طرح ہمارے دوسرے مبلغوں نے اپنے وطن سے دس دس پندرہ سال مہجوری اختیار کر کے دوسرے ممالک میں دین کی خدمت کا جو فریضہ ادا کیا وہ فردی ہجرت کا ہی ایک نمونہ ہے۔ان سب کی مثالیں تمہارے سامنے ہیں ان قربانیوں کے تسلسل کو قائم رکھنا تمہارا کام ہے۔اگر قربانیوں کا یہ تسلسل جاری رہے تو پھر فکر کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسی قوم کبھی ضائع نہیں ہو سکتی جو قوم قربانیوں کے تسلسل کو جاری رکھتی ہے یعنی اس میں قربانیوں کا سلسلہ ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتا چلا جاتا ہے تو پھر اس قوم کا ہر فرد بجائے خود ایک امت کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے اور اس کو ایک طرح سے دائمی زندگی حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ افراد مر سکتے ہیں۔انہیں نہیں مر ہیں۔انہیں معنوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے متعلق قرآن مجید میں فرمایا ہے اِن إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّة کہ ابراہیم ایک امت تھا۔یہی وجہ ہے کہ ابراہیم کا نام آج تک زندہ ہے اور ہم ان کے نام پر درود بھیجتے پہلے آرہے ہیں۔اس لئے میں نے وقف کی تحریک کے متعلق تمہیں کہا تھا کہ تم خدمت دین کے لئے زندگیاں وقف کرنے کی تحریک کو اپنی نسلوں میں جاری رکھوادر اس بات کا عزم کردو کہ تمہارے خاندانوں میں یہ تحریک چلتی پھلی جائے گی۔اور ہر نسل میں ہر خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد خدمت دین کے لئے ضرور آگے آتا رہے گا۔اس طرح تم میں سے ہر شخص ایک امت کی شکل اختیار کرے گا۔اور اس کا نام چلتا چلا جائے گا کیونکہ امت کی عمر کو دائمی قسم کی زندگی کہتے ہیں۔نہیں یہ عہد کر لو کہ تم اپنے اندر ہی نہیں بلکہ اپنی نسلوں میں بھی اس روح کو زندہ رکھو گے اللہ تعالیٰ نے جہاں حضرت ابراہیم کو ان کی قربانی کی وجہ سے امت قرار دیا ہے۔وہاں ساتھ ہی ہم کو ان کی پیروی کرتے ہوئے اسی اسوہ پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے جیسا کہ فرمایا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى۔تقریر کے آخر میں حضور نے فرمایا اسی طرح جہاں تم خود اپنے وطنوں کو خیر باد کہو وہاں باہر جا کر روحانی نو آبادی قائم کرنے کے اشتیاق کا پورا پورا مظاہرہ کرو جہاں تمہارا اپنا وجود ایک امت کی طرح ہو وہاں تم ایک دو کو نہیں بلکہ امت کی امت کو اسلام اور محمد رسول اله صلی الہ علی رستم کی غلامی میں داخل کرو۔باہر جا کہ ایک یا دو کو احمدی بنانا کافی نہیں ہے بلکہ چاہئیے کہ کروڑوں کروڑ انسان اور ملک کے ملک تمہارے ذریعہ قبول حق کی سعادت حاصل کریں۔