تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 378
میں بہت حیران تھا کہ لوگ اتنا شور کیوں کرتے ہیں اور ہمیں کیوں گالیاں دیتے ہیں۔مجھے یہ نظارہ خوب یاد ہے کہ اس وقت ایک شخص جو مولوی طرز کا معلوم ہوتا تھا اور منڈا تھا اور اپنا دوسرا ہاتھ ٹنڈ پہ مار کہ ہائے ہائے کی آواز بلند کر رہا تھا۔بچپن کی وجہ سے مجھے یہ عجیب تماشا - معلوم ہوتا تھا۔اور میں اسے شوق سے دیکھتا تھا۔لیکن بعد میں کسی نے بتایا کہ یہ ہجوم حضرت صاحب کی مخالفت کی وجہ سے جمع ہو گیا تھا۔اور اپنی اس مخالفت کی وجہ سے آپ کو گالیاں دے رہاتھا گویا کسی وقت وہ زمانہ تھا کہ یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام تشریف لایا کرتے تو آپ کو گالیاں دینے کے لئے لوگ راستوں پر جمع ہو جاتے تھے لیکن اس وقت احمدیوں کا ایمان تازہ تھا۔ان میں اخلاص اور جوش پایا جاتا تھا وہ نیچے دل سے باہر نکلے اور انہوں نے تبلیغ کے رستہ میں سا جذبہ دکھایا اور خدا تعالیٰ نے بھی ان کی کوششوں میں برکت دی اور ان کی تعداد کو ہزاروں تک پہنچا دیا۔نیلا گنبد کو ہی لے لو۔اس وقت اس علاقہ میں بہت سے احمدی آباد ہیں لیکن کیسی زمانہ میں مسنتری محمد موسیٰ صاحب اکیلے آئے تھے۔اب اللہ تعالیٰ نے ان کی اولاد میں ہی اتنی برکت دی ہے کہ ان کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے اور پھر انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر لی ہے۔اس طرح منشی محبوب عالم اُن کے کلرک تھے ان کا خاندان بھی احمدی ہو گیا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اِن دونوں کی اولاد اتنی ہے کہ اس کی تعداد لاہور کی پرانی جماعت کی تعداد سے زیادہ ہے تو یاد رکھو کہ نہ صرف اللہ تعالٰی مومنوں کی کوششوں کو ضائع نہیں کرتا۔بلکہ وہ ان کی اولادوں کو بھی بڑھاتا ہے بس تم اپنے آپ کو سلسلہ کے لئے مفید وجود بناؤ اور ایسا مفید وجود بناؤ کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دوستوں رشتہ داروں اور ملنے والوں کو ایک سے ہزار کر دے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا فرمائی تھی۔" ایک سے ہزار ہو دیں۔یہ دُعا آپ کی صرف جسمانی اولاد کے متعلق نہیں ہو سکتی کیونکہ جسمانی اولاد ایک سے ہزار بہت کم ہوتی ہے ایک سے ہزارہ روحانی اولاد ہوتی ہے۔سو یہ دھا تمہارے لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں تو فیق دے کہ تم ایک سے ہزار ہو جاؤ لیکن جس طرح لاہور کی جماعت کے سرکردہ احباب کام کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں تو وہ ایک سے دو بھی نہیں ہو سکتے اگر تم ایک سے ہزار ہوتے تو اس وقت لاہور میں جماعت احمدیہ کی تعداد پندرہ لاکھ ہوتی ہے کے روز نامه الفضل ریوه ،۲۸ جنوری ۱۹۵۶ ۶ صفحه ۳ تا ۵ -