تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 268
۲۶۸ که ان قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودً ا کے مطابق صبح کی تلاوت زیادہ باعث ثواب ہے۔کھلی ہوا میں یہ آوازہ بند تلاوت کرنے سے دوسروں کو بھی تحریک ہوتی ہے۔نیز صبح کی تازہ ہوا گلے اور پھیپھڑوں اور عام صحت کے لئے مفید ہے۔سینکڑوں میل کے دورے ہم نے اکٹھے کئے۔آپ ہر بستی میں داخل ہوتے وقت مسنون دعائیں پڑھتے اور بوقت ضرورت مسنون طریق پرہ استخارہ بھی کرتے تھے۔اور آپ مستلقین کو بھی تلقین کرتے تھے کہ کوئی اہم معاملہ بغیر استخارہ کے طے نہ کریں۔آپ ماتحتوں سے نرمی کا سلوک کرتے اور عموماً اُن کے کام کی تعریف کر کے اُن کی ہمت افزائی کرتے تھے۔لیکن مفادِ سلسلہ کے پیش نظر بعض دفعہ آپ سختی ضروری سمجھتے۔لیکن بعد میں نادم ہو کہ اظہار معذرت کرتے اور استغفار کرتے تھے۔آپ نے علوم دینیہ بچپن میں۔سبق سبقا نہیں پڑھے تھے۔تاہم آپ قرآن مجید ، حدیث شریف اور فقہ میں بہت دسترس رکھتے تھے۔اور عربی بخوبی بول سکتے تھے۔اور عربی سیکھنے کے بہت شائق تھے۔آپ علم دوست تھے۔مطالعہ کا شغف رکھتے تھے کسی چھوٹے سے بھی حصولِ علم میں کوئی تردد نہیں کرتے تھے۔آپ نے مجھ سے عربی ادب اور صرف و نحو پڑھی۔آپ تفاسیر کا مطالعہ کر کے مشکل آیات کا حل تلاش کرتے اور نوٹ لیتے رہتے۔اور زیاد فی علم کی خاطر احباب سے تبادلۂ خیالات بھی فرماتے۔رمضان شریف میں درس قرآن کریم مشن کہ مستفید ہوتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ تصانیف آپ کے پاس تھیں۔آپ طبع اول کی کتب رکھنے کی کوشش کرتے اور کوئی نہ کوئی کتاب آپ کے زیر مطالعہ رہتی تھی۔آپ نے اپنی کتابوں کے صندوق کے ڈھکنے کے اندرونی طرف حضرت خلیفہ ایسیح الثانی کی نظم " نو نہالان جماعت " لگا رکھی تھی۔اور جب بھی ٹرنک کھولتے اُسے پڑھ کر گنگنانے لگتے۔اس طرح حضور کی ہدایات ہمیشہ مستحضر رہتی تھیں۔تبلیغی سفروں میں سامان کا قریب ہے حصہ کتب مشتمل ہوتا تھا۔خصوصاً ان کتب پر جن کی ضرورت تبلیغی گفتگو اور تقریروں میں ہوتی ہے۔آپ کے فرزند مبارک احمد صاحب نذیر نے ایک بار توجہ دلائی کہ اس قدر زیادہ کتب ساتھ لے جا کر آپ با وجیہ سفری مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں حالانکہ انکی ضرورت کبھی کبھار پڑتی ہے۔آپ نےکہا کہ میرے عزیز کو ان کتب کی قدر و قیمت کیا معلوم میں خدائی فوج کا سپاہی ہوں ، اور یہ کتب سرد حضر میں میرا بہترین اسلحہ اور مونس ہیں۔له تابعین اصحاب احمد جلد چهارم مولفه مک صلاح الدین صاحب ایم اے طبع اول ۱۹۲ء ۲۳۴ تا ۲۳۹ ایم اے "