تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 259 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 259

۲۵۹ سکھوں اور ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے مہندی اور گور مکھی کا معیاری لٹریچر کثرت سے شائع ہوا چنانچھ آپ کے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لیکچر پیغام صلح کا مہندی اور گور یکھی ترجمہ ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوا۔جسے ہندوؤں اور سکھوں نے بہت پسند کیا۔اس کے علاوہ آپ کے زمانہ میں ہی قادیان سے مہندی کا ماہوار رسالہ " من دوں میں تبلیغ کے لئے “ اور گورمکھی ماہوار رسالہ " سکھوں میں تبلیغ کے لئے " شائع ہوا۔اُن کے زمانہ میں نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے جتنے بھی گورمکھی میں یا اُردو میں ساتھوں کے لئے تبلیغی ٹریکٹ یا مضامین شائع ہوئے۔ان کا بیشتر حصہ آپ کی ہی ہدایات اور نگرانی میں تیار ہوا۔آپ کا یہ طریق تھا ایک ایک مضمون کو کئی کئی مرتبہ سنتے۔کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ کہیں اس مضمون میں درج شدہ کوئی شہر سناتا تو آپ اس کے معنی دریافت کرنے کے بعد اسی مضمون کی قرآن شریف کی آیت یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا شعر سنا دیتے جیسے اس مضمون میں شامل کر لیا جاتا۔آپ جب کبھی احمدی مبلغین کو تبلیغی دوروں پر بھجواتے تو انہیں موقع اور محل کے مطابق کچھ نہ کچھ نصائح اور مہایات بھی فرماتے۔جب مجھے پہلی مرتبہ یو پی اور سی پی کے تبلیغی دورہ پر جانے کا موقع میسر آیا تو آپ نے بہت محبت اور شفقت سے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور فرمانے لگے کہ :۔آپ ایک احمدی مبلغ ہیں اور احمدی مبلغ کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ جہاں بھی جائے احمدیت کے متعلق پیدا شده غلط فہمیوں کو دور کرے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو احمدی بنائے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ لوگوں کو احمدی بنانے میں کامیاب نہیں ہوتے۔تو پھر آپ کا رویہ ایسا ہونا چاہئیے کہ لوگ احمدیت کے دوست ضرور بن جائیں۔آخر میں حضرت مولوی عبد المغنی خانصاحب کی تحریر کا ایک نمونہ (جو مستقبل کی احمدی نسلوں ایک تحریم اے نے ایک قابل قدر پیام کی حثیت رکھتا ہے، ذیل میں درج کیا جاتا ہے آپ نے نظارت بیت المال کی سالانہ رپورٹ (۳۳-۱۹۳۲ء) کے ابتدا میں بطور تمہید لکھا :- خدا تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اُس مسیح پاک کے زمانہ کو پایا جس کے لئے بیشتر کی انہیں آرزمند له الفضل ۲ ستمبر ۱۹۵ م ر حضرت مولوی صاحب کی سیرت د شمائل پر جناب وقیع الزمان صاحب نے ایک مقالہ سر قلم کیا تھا جو اختبار الفصل۔ار جنوری تا ۱۵ جنوری شاء میں بالاقساط شائع ہوا۔