تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 56 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 56

۵۴ سے زیادہ ہے اور مخالفت کے باوجود جماعت کی ترقی ہو رہی ہے۔اقتصادی حالت بھی پہلے سے بہتر ہے اگر چہ جماعت کی صحیح تربیت کی جائے تو چندے دگنے ہو سکتے ہیں۔میرے نزدیک ریسرچ سکالر کو یہ کبھی نہیں سوچنا چاہیے کہ کوئی ایسی بات بھی ہے جو نہیں ہو سکتی اس کو اپنی تحقیقات کے سلسلہ کو پھیلانے میں یہ بھی نہ ماننا چاہئیے کہ میں دنیا کو پیدا نہیں کر سکتا ( گو یہ پیدا کرنا مجازی رنگ میں ہی ہو گا ، یہ تو درست ہے کہ جن چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے ناممکن قرار دے دیا ہے وہ بہر حال ناممکن ہیں لیکن یہ درست نہیں کہ جن چیزوں کو انسان کسی وقت ناممکن کر دیں وہ فی الواقعہ نا ممکن ہوتی ہیں۔ابھی جب ایٹم بم ایجاد ہوا تو وہ سائنسدان جو کہتے تھے کہ دنیا کا کبھی خاتمہ نہیں ہو سکتا وہ کہنے لگ گئے کہ اِس ایجاد سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دنیا ختم ہو سکتی ہے۔چار پانچ ماہ تک وہ لوگ CAN REACTION ( تسلسل رد عمل کے نظریہ کے ماتحت دنیا کے خاتمہ کے قائل رہے ہیں۔بہر حال ریسرچ کرنے والے انسان کے لئے بہت بڑی وسعت ہے۔دنیا میں ایک وقت میں ایک چیز ناممکن بھی جاتی ہے اور پھر وہ ممکن ہو جاتی ہے۔گویا قدرت بھی اپنے دائرہ کو لمبا کرتی رہتی ہے۔پہلے لوگ دنیا کی لمبائی کا اندازہ روشنی کے تین ہزار سال سمجھتے تھے جنگ کے بعد یہ اندازہ چھ ہزار سال تک پہنچ گیا اور اب نیا نظریہ یہ ہے کہ دنیا کی لمبائی روشنی کے چھتیس ہزار سال کے برابر ہے۔اس وقت محققین کے دو نظریے ہیں بعض لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ دنیا EXPAND ہو رہی ہے۔جوں جوں ہم علمی طور پر آگے بڑھتے ہیں دُنیا کی وسعت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔دوسرے گروہ کا خیال ہے کہ در حقیقت ابھی تک ہم نے صحیح اندازہ ہی نہیں کیا۔ہمارے سارے انداز سے ناقص اور کم ہیں۔قرآن مجید کہتا ہے إلى ربك منتهها ( النازعات : ۴۵ ) کہ ہر چیز کی الجھنیں اللہ ہی حل کر سکتا ہے اور ہر چیز انجا مکار تیرے رب کی طرف پہنچتی ہے۔گویا ہمارے سامنے SOURCES (غیر محد و دخترانے ) موجود ہیں جن کی ریسرچہ ہم نے کرنی ہے لیکن ہمارے پاس سامان نہیں۔ایٹم بم کے متعلق پانچ ہزار ورکر کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں یہاں صرف پانچ کا رکن ہیں۔پھر ان کے سامانوں کی فراوانی سے بھی ہمیں کوئی نسبت نہیں۔ان لوگوں کا بجٹ دو دو ارب کا ہوتا ہے ہمارے ریسرچ کے بجٹ کو ان کے بجٹ کے ساتھ کوئی نسبت نہیں۔ظاہر ہے کہ جب سامان تھوڑے ہوں اور کام کرنے والے آدمی تھوڑے ہوں تو کام کی نسبت زیادہ ہونی ضروری ہے۔کم ہمت آدمی UNLIMITED