تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 621 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 621

- دوران (حضرت مرزا صاحب اور حملہ آور کے درمیان حائل ہو چکے تھے۔اس لیے چھا تو کی ضرب اقبال احمد (صاحب) کے بائیں کان پر پڑی اور ضرب سے بائیں کان پر چاقو کا زخم آیا۔میں نے پھر ملزم کو مضبوطی سے اپنے بازووں میں جکڑ لیا ، ملزم نے اپنے آپ کو چھڑانے کی مجنونانہ کوشش کی اور اس دوران مجھے بھی چاقو کی تیز نوک کی ضربات سے بائیں آنکھ کے نیچے اور گال پر زخم آئے۔میں نے ملزم کو اُن اشخاص کی مدد سے جنکے نام اوپر گنوائے گئے ہیں مغلوب کر لیا اور ہم نے اسے جکڑ لیا۔ولایت خان رصاحب) سرکاری گواہ نے عبدالحمید مترسم کے ہاتھ سے چا تو چھین لیا اور یہ چا تو اب عدالت میں پیش کردہ۔زیر 1 - P موجود ہے۔عدالت میں پیش کردہ 1 - P کی دھار ایک طرف کو مڑ گئی تھی جب اُسے ملزم کے ہاتھ سے چھینا گیا (حضرت ) مرزا البشیر الدین محمود احمد کو پکڑ کر آپ کو آپ کے گھر لے جایا گیا ، جو کہ محراب کے دروازے سے ۳۰ فٹ کے فاصلہ پر ہے۔(حضرت ) مرزا بشیر الدین محمود احمد عزم کی طرف مڑے نہیں تھے کہ اس کا چہرہ دیکھتے۔مرزا صاحب کی عمر 4 اور 20 سال کے درمیان ہے۔ساڑھے چار بجے شام کے قریب میں نے رقعہ۔P۔A جو عدالت میں پیش کردہ ہے۔لالیاں پولیس اسٹیشن کو لکھا۔جس میں پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔یہ میرے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور اس کا مضمون درست ہے۔یہ عبد العزیز محتسب صاحب کے ذریعہ تھانہ پولیس کو بھجوایا گیا تھا۔لالیاں سے پولیس چھ بجے شام کے قریب آئی۔ہم نے ملزم کو ان کے حوالے کر دیا۔ملک ولایت خان نے چاتو 1-P عدالت میں پیشیکہ وہ پیش کیا۔میرا معائنہ لالیاں میں ڈاکٹر نے کیا تھا۔NIL XXN R۔O۔& A-C۔M۔I۔C۔Sec 30۔JhaNG, LALIAN۔12 5۔1954