تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 620 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 620

حملہ کے عینی گواہوں کے عدالت میں بیانات انگریزی سے ترجمہ ) سرکار بنام عبدالحمید نمبرا زیر دفعه ۳۰۷ تعزیرات پاکستان سرکاری گواہ نمبر ا۔A۔کد ON غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفی راجپوت عمر ۳۵ سال فزیکل ٹرنینگ انسٹرکٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ریوہ ار مارچ ۱۹۵۴ء کو چار بجے شام کے قریب میں نے عصر کی نمازہ (حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد امام فرقہ احمدیہ کے پیچھے مسجد مبارک ربوہ میں پڑھی۔میں پہلی صف میں تھا، ملزم نے بھی نمازہ پہلی صف میں ادا کی اور وہ میری بائیں جانب مجھ سے چوتھے نمبر پر تھا ، ملزم اُس شخص کے بائیں طرف کھڑا تھا جو (حضرت) مرزا بشیر الدین محمود کے بالکل پیچھے تھا، نماز پڑھا کر (حضرت) مرزا بشیر الدین محمود احمد مسجد کے اُس دروازہ سے جانے لگے جو محراب میں ہے اور جہاں سے (حضرت) مرزا بشیر الدین محمود کے گھر کو راستہ جاتا ہے ، پھر ملزم نے جو کہ اس وقت عدالت میں موجود ہے اور جس کو میں پہچانتا ہوں یا علی" کا نعرہ لگاتے ہوئے یکدم (حضر) مرزا بشیر الدین محمود احمد پر حملہ کر دیا۔میں نے اُسے چاقو سے (حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کی گردن کے دائیں طرف پیچھے سے ضرب لگاتے ہوئے دیکھا۔اس زخم کے لگنے پر (حضرت) مرزا بشیر الدین محمود احمد منہ کے بل گرنے لگے تھے۔جبکہ پہریدار اقبال احمد نے آپ کو گرنے سے بچا لیا۔ملک ولایت خان صاحب - ماسٹر فقیر اللہ صاحب ، عبدالحکیم صاحب۔قاضی عبد السّلام صاحب عزم کو پکڑنے کے لیے دوڑے اس اثنا میں ملزم نے دوسری بار (حضر) مرزا البشیر الدین محمود احمد پر چاقو کی ضرب لگانے کا قصد کیا لیکن چونکہ اقبال احمد صاحب اس *