تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 588 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 588

۵۶۲ اس مرتبہ حضور نے پاکستان سے طیارہ میں سفر فرمایا اور پہلی منزل وشق ہی مقرر ہوئی حضور نے دمشق میں طیارہ سے نزول فرمایا اور اس وقت حضور علالت کی وجہ سے تعبیری زبان میں دو زرد چادروں میں ملبوس تھے سو یہ سفر منجملہ دیگر نشانات کے اس عظیم الشان نشان کے ظہور کا بھی موجب ہوا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔(۷) سید نا را به درست ہے کہ حضور کا یہ سفر در حقیقت بغرض علاج تھا مگر واقعات سے یہ بھی صاف ظاہر ہے کہ یہ سفر الہی مشیت کے مطابق بلاد عربیہ اور بلا د غربیہ میں تبلیغ اسلام کے استحکام کے لئے تھا۔حضور نے علالت طبع کے باوجود بلا دعر بیہ اور یورپ کے تمام شنوں کے لئے ہدایات دے کر ان میں ایک نئی روح پیدا فرما دی ہے حضور نے یورپ و امریکہ اور افریقہ میں تبلیغ اسلام کے لئے نئی اور موثر سکیم بنانے کے لئے جس تاریخی کانفرنس کا انعقاد فرمایا ہے وہ ہمیشہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔اور انشاء اللہ حضور کی مقرر کردہ لائنوں پر کام کرنے سے اسلام کی اشاعت اور ترقی کے لئے غیر معمولی سامان پیدا ہوتے جائیں گے اسی طرح سید نا حضرت مسیح موجود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی درباره مصلح موعود کا مزید ظہور اس سفر کے ذریعہ سے اللہ تعالے نے فرما دیا ہے اللہ تعالے حضور کی اس جدوجہد میں غیر معمولی برکت پیدا فرمائے اور اسلام کے جھنڈے کو ساری دنیا میں بلند سے بلند تر فرمائے آمین ثم آمین۔(6) سید نا ! ہم حضور کے خدام حضور کی اس یا صحت واپسی کو اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان احسان یقین کرتے ہیں اور اسے ایک غیر معمولی نشان الہی سمجھتے ہیں اس لئے اس موقعہ پر ہم صمیم قلب سے حضور کی اس با صحت واپسی پر حضور کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خدائے بزرگ ویزتر کے آستانه پر شکر گزار اور درمندانہ دلوں کے ساتھ اس نعمت میں مزید اضافہ کے لئے دست بدعا ہیں اللہ تعالیٰ حضور کو کامیاب ترین اور پوری صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمارے سروں پر حضور کا سایہ لمبے عرصہ تک قائم رکھے اللهُمَّ مَتِّعْنَا بِطُولِ حَيَاةِ اِمَامِ الْهُمَامِ وَ ايدة وانصره نَصْرًا عَظِيمًا اللَّهُمْ آمِين - ہم ہیں حضور کے خدام نمائندگان جماعت ہائے احمدیہ پاکستان