تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 589
۵۶۳ (1) ڈاکٹر عبد الصمد خان نمائندہ مشرقی پاکستان (۲) بدیع الزمان نمائندہ مشرقی پاکستان۔(۳) قاضی محمد یوسف امیر جماعت ہائے صوبہ سرحد - (۴) محمد رفیع صوفی امیر جماعتہائے اپر سندھ (۵) احمد الدین امیر جماعت ہائے لوئر سندھ۔(۶) - مرزا عبدالحق امیر جماعت ہائے صوبہ پنجاب۔(۷) شیخ کریم بخش امیر جماعت ہائے احمدیہ بلوچستان۔(۸)۔چودھری عبدالله خان امیر جماعت احمدیه کراچی - - (۹) هر زار بیز احمد نمائنده صدر انجمن احمدیہ پاکستان دو تحریک جدید به حضر م یصلح موعود کی بصیرت افروز تقریر ایڈریس پڑھے جانے کے بعد حضور نے جو بصیرت افروز تقریر فرمائی اس کا خلاصہ یہ تھا کہ میں ان تمام جماعتوں کے لئے دعا کہتا ہوں جن کے نمائندے اس وقت کراچی میں تشریف لائے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کا حافظ و ناصر ہو چونکہ یہ ایک اہم موقعہ ہے اس لئے میں اس وقت کچھ ضروری باتیں کہنا چاہتا ہوں جو ان ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق ہیں جنہوں نے وہاں مجھے دیکھا ہے۔ڈاکٹر روسٹی جن کا علاج تھا انہوں نے مجھے ایک بات کہی ہے یوں تو یورپ کے بعض دوسرے ممالک میں اور بھی کئی ڈاکٹروں نے مجھے دیکھا ہے حیر مین ڈاکٹروں نے بھی دیکھا ہے۔لیکن اصل علاج ڈاکٹر روسی کا تھا جو زیورک کے یونیورسٹی ہاسپٹل کے میڈیکل ڈائرکٹر ہیں پہلے بھی انہوں نے مجھے متواتر کہا تھا مگر چلتے وقت انہوں نے خصوصیت سے کہا کہ یہ بات ایک بار پھر میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ انسان کے اندر اللہ تعالے نے ایک معین طاقت رکھی ہے اور وہ اس طاقت کے مطابق کام کر سکتا ہے۔اس سے زیادہ نہیں آپ نے اپنی گذشتہ عمر نارمل حالت سے ڈیڑھ سو فیصدی زیادہ کام کیا ہے اب میں آپ کی بیماری کی آخری حالت کو دیکھ کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نارمل حالت سے ڈیڑھ سو فیصدی زیادہ کام کر چکے ہیں تو اب ایک نارمل آدمی کی صلاحیت کے مطابق کام کریں لیکن اس سے زیادہ کام نہ کریں۔آپ کو اب آرام کی زیادہ ضرورت ہے۔آپ آرام کریں۔اور طبیعت کو ہمیشہ خوش رکھیں در نہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی صحت میں جو نہتی ہو رہی ہے وہ ضائع ہو جائے۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو یہ باتیں اچھی طرح سمجھا دیں تاکہ ڈاکٹری مشورہ کے مطابق وہ میری صحت کے لئے کسی تشویش کا موجب نہ بنیں۔ل - روز نامه" المفضل " ریوہ - ارستمبر ۱۹۵۵ ء۔