تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 557
۵۳۱ معائنہ کیا اور حضور کی صحت کی ترقی کی رفتار پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا واپس تشریف لاکھ حضور نے کچھ آرام فرمایا اور اس کے بعد KIEL سے آئے ہوئے جرمنی کے بہت بڑے مستشرق اور KAMAOUR سے ایسی موثر گفتگو فرمائی کہ اُس نے اُسی روز حضور پر نور کے ہاتھ پر بیعت کر لی - بیعت لینے کے بعد حضور نے فرمایا "خدا تعالیٰ نے غالباً مجھ کو ہمبرگ اس لئے لایا تھا کہ آپ میرے ہاتھ پر اسلام قبول کریں حضور نے ان کا اسلامی نام زبیر تجویز فرمایا۔CONTI PRESS کا ایک نمائندہ حضور سے ملاقات کے لئے آیا اور بہت سے فوٹو لے ہمبرگ کے ایک نامور جرمن مستشرق ڈاکٹر AHEL حضور سے ملاقات کے لئے آئے اور نصف گھنٹہ تک حضور ان سے عربی میں گفتگو فرماتے رہے بعد میں حضور نے اُن کی زبان دانی کی تعریف فرمائی۔ان ملاقاتوں سے فارغ ہونے پر حضور نماز کے لئے تشریف لائے۔لوکل احمدی بھی نماز کے لئے آئے ہوئے تھے حضور نے ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔نمازہ کے بعد ہو ور سے آئے ہوئے احمدی دوست جو پریس فوٹو گرافر ہیں نے کثرت سے فوٹو لئے حضور قریبا ایک گھنٹہ مجلس میں رونق افروز رہے اور لوکل احمدیوں سے مختلف امور کے بارہ میں گفتگو فرماتے رہے حسب ضرورت جرمن میں ترجمہ چو ہدری عبد اللطیف صاحب کرتے رہے۔حضور نے دیگر امور کے متعلق علاوہ مسجد تعمیر کرنے کے بارہ میں پھر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور جلد از جلد زمین کے حصول کی تاکید فرمائی۔شام کے قریب حضور سب کے ساتھ سیر کے لئے تشریف لے گئے اور ہمبرگ کی بندرگاہ دیکھی بعد ازاں حضور از رو ذرہ نوازی شام کے کھانے کیلئے پھر معہ قافلہ چوہدری عبد اللطیف صاحب کے ہاں تشریف لائے اور انہیں اپنی محبت اور شفقت سے نوازا۔۲۷ جون بروز سوموار پہلے حضور خرید و فروخت کے لئے تشریف لے گئے اور کئی ایک ضروری اشیاء خرید فرمائیں اس کے بعد ہوٹل تشریف لائے اور CLANEN شہر سے آئے ہوئے ایک احمدی دوست KRETZCH MAR سے ملاقات فرمائی حضور کی بلند پایہ شخصیت کے پیش نظر ہمبرگ گورنمنٹ نے بھی RECEPTION کا انتظام کیا اور حضور ہمبرگ گورنمنٹ کے نمائندگان کو ملنے کے لئے دس بیچ کر پینتالیس (۱۰ - ۴۵ منٹ پر ٹاؤن ہال تشریف لے گئے اور وزیر تعمیر مسٹر FISENNE اور گورنمنٹ کے سیکرٹری جنرل مسٹر Joss