تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 558
۵۳۲ نے حضور سے ملاقات کی۔حضور نے ان سے بیس منٹ تک گفتگو فرمائی اس موقعہ پر - CONTI) (PRESS کے نمائندہ نے کثرت سے فوٹو لئے جو ہمبرگ کے دوروز نامہ اخبارات میں شائع ہوئے ر ان دونوں تصاویر کو حضور نے بہت پسند فرمایا ( اس ملاقات سے فارغ ہونے کے بعد حضور ہمبرگ کے مشہور سرجن (PROF۔DR۔JUN PER ) سے مشورہ کے لئے تشریف لے گئے۔پروفیسر مذکور نے ایکس رے فوٹو دیکھنے کے بعد کہا کہ چاتو کی جو نوک اندر رہ گئی ہے اس کو نکالنے کی ضرورت نہیں اس سے حضور پُرنور کی تسلی ہو گئی۔یہ خدا کا خاص فضل ہے کہ دوبارہ اپریشن کی ضرورت ڈاکٹری رائے میں پیش نہیں آئی۔دوپہر کے کھانے کا انتظام برادرم عبدالکریم ڈنگر نے کیا۔مقامی جماعت کی طرف سے حضور کے اعزاز میں دعوت اسی روز نام کے ساڑھے سات بجے حضور کے اعزاز میں ہمبرگ کی جماعت نے دعوت بچائے کا انتظام کیا جس میں احمدی احباب کے علاوہ ہمبرگ کے معززین نے بھی شرکت کی۔پولیس کے نمائندے بھی شامل ہوئے اور انہوں نے فوٹو بھی لئے۔برادرم عبدالکریم صاحب ڈنگر نے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں حضور نے کھڑے ہو کر ایک خاص دلولہ اور روحانی کیفیت کے ساتھ نصف گھنٹہ تک انگریزی زبان میں تقریر فرمائی جس میں احمدی احباب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ربوہ مرکز احمدیت کی تعمیر کی تفاصیل بیان فرمائیں کہ کسی طرح ایک سنجر علاقہ حسیں میں صرف تین (TENT) ابتدا میں تھے خدا تعالیٰ نے ایک پر رونق شہر بسا دیا حضور نے فرمایا اس میگہ پینے کا پانی نام کو نہ تھا اور وہاں کے پانی کو جب معائنہ کے لئے لاہور بھجوایا گیا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ پانی انسانوں کے لئے مضر ہے حضور نے فرمایا کہ خدا تعالے نے مجھے اس وقت الہانا بتایا کہ یہاں میٹھا پینے کا پانی ضرور جیتا ہو گا۔اور اب وہاں خدائی وعدے کے مطابق پینے کے پانی کی کمی نہیں اور یہ خدا تعالے کے زندہ ہونے اور احمدیت کی صداقت کا متین نشان ہے اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ جرمن قوم کا کیرکٹر بلند ہے اور انہوں نے ہمبرگ شہر کو اتنی جلدی تعمیر کر لیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ حجر من قوم اس زندہ روح کے ساتھ ضرور جلد از جلد السلام کو جو خود اسی روم کو بند کرنے کے لئے تعلیم دیتا ہے قبول کرے گی حضور نے فرمایا کہ میں اس نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)