تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 450 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 450

۴۳۰ نمائندے تھے کانفرنس کی کارووائی شروع کرتے ہوئے چو ہدری عبد اللطیف صاحب نے برادران کا پریس والوں سے تعارف کرایا اور اپنی افتتاحی تقریر میں اسلامی تعلیمات کا مختصر طور پر ذکر کرتے ہوئے یورپ میں مشنوں کے قیام کی غرض وغایت بتائی۔اس کے بعد شیخ ناصر احمد صاحب نے ایک دلچسپ تقریر میں جماعت احمدیہ کی کامیاب تبلیغی مساعی پر روشنی ڈالی بعد ازاں ڈیڑھ گھنٹہ تک پریس والوں نے مختلف سوالات دریافت کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔گفتگو کے دوران خدا کے فضل وکرم سے اسلامی تعلیمات کے متعدد پہلوؤں پر سیر کی بحث کرنے کا موقعہ ملا۔اگلے روز ہمبرگ کے تمام اہم روزنامہ اخبارات نے اس پریس کانفرنس کا نمایاں طور پر اپنے ایڈیٹوریل کالموں میں ذکر کیا اور چھ اخبارات نے مبلغین کے فوٹو بھی شائع کئے ایک روز نامہ اخبار نے اس پریس کانفرنس کا ذکرہ اللہ کے شتری ہمبرگ میں" کے زیر عنوان حسب ذیل الفاظ میں کیا :- جماعت احمدیہ کے مشنوں کا مقصد اسلامی تعلیمات کی تمام دنیا میں اشاعت ہے اور اسلامی تعلیمات کے بارہ میں غلط فہمیوں کا ازالہ ہے " ایک دوسرے اخبار نے فوٹو شائع کرنے کے علاوہ پر یس کا نفرنس کی خیر پر حسب ذیل عنوانات قائم کئے۔پانچ اسلامی مشنری ہمبرگ میں۔اسلام کی طرف سے دنیا کو فتح کرنے کا سو ہم آگے چل کر اس اخبار تے لکھا۔" اسلام پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو ورثہ میں حصہ دار قرار دیا ہے جب ایک مسلمان ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے تو وہ اسے اپنا فرض سمجھتا ہے کہ وہ ان سب سے ایک جیسا سلوک کرے اس لئے ایک مسلم غیر معمولی حالات میں تعداد ازدواج پر عمل کر کے قربانی کا ثبوت دیتا ہے پہلے سب سے موثر اور دلچسپ تبصرہ ایک عیسائی اخبار کا تھا جس نے لکھا :- عیسائی مشن اور چرچ کے لئے ایک اہم سوال یہ سوال عیسائی دنیا کو اپنے سامنے رکھنا چاہئیے کہ اسلام نہ صرف اپنی اشاعت کے اولین دور میں عظیم روحانی اہمیت رکھتا ہے بلکہ اس زمانہ میں اپنے تبلیغی مشنوں کے ذریعہ یورپ میں بہت اہمیت اختیار کر رہا ہے۔انہی دنوں اسلامی مشنوں کے انچارج ہمبرگ میں جمع ہوئے تھے تا کہ وہ اسلام کو کامیاب طور پر یورپ میں پھیلا نے کے ذرائع پر غور کر سیکسی جرمنی، انگلینڈ ہالینڈ سوئٹزر لینڈ اور اسپین میں اسلام کی تبلیغ آئندہ تقاریر اور لٹریچر کے ذریعے زیادہ زور شور ه اخبار" الفصل "ریوه درجنوری ۱۹۵۶ء مٹ اور مشبہ