تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 451 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 451

۴۳۱ سے کی جائے گی۔جرمنی میں اسلام کی کامیابی کا میدان زیادہ وسیع ہے۔چند سال کے اندر اندر ہمیرگ میں مسجد بھی تعمیر کی جائے گی۔ان واقعات سے ہمیں آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔ویسے اس بارہ میں اختیاری بلند کرنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔اسلام گذشتہ تیرہ صدیوں میں اتحاد یا ہمی اور موثر اشاعت کے ذریعے اپنے آپ کو ایک عالمی طاقت ثابت کر چکا ہے ان حالات میں عیسائی دنیا کو ایک بہت بڑا اور مشکل ترین مرحلہ درپیش ہے ( ترجمہ ) امریکہ مشن -: اس سال امریکہ کی احمدی جماعتوں کی ساتویں کامیاب سالا نہ کنونیشن لم - دار تبوک رستمبر کو پٹس برگ میں منعقد ہوئی۔یہ وہی شہر ہے جہاں احمدی مجاہد مرزا منور احمد صاحب مرحوم نے ۱۵ ستمبر کو تبلیغ اسلام کرتے ہوئے راہ مولیٰ میں اپنی بھان دی تھی۔کنونشن کے منتظم مولوی عبد القادر صاحب ضیغم تھے۔ر تبوک / ستمبر کو 10 بجے مشن ہاؤس پٹس برگ میں چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر مبلغ۔انچارج امریکہ نے کانفرنس کا افتتاح فرمایا جس میں آپ نے بتایا کہ چند روز قبل یہاں کرسچن کونسل آف ورلڈ چرچز THE CHRIS TAIN COUNCIL OF WORLD CHURCHES اجلاس ہورہا تھا جس میں عیسائیت کا پیغام دنیا کو پہنچانے کی ترکیبیں سوچی جارہی تھیں آپ ہم اکتاف عالم میں اسلام کی اشاعت کے لئے جمع ہوئے ہیں۔عیسائیوں کے ذرائع ابلاغ نہایت وسیع اور تعداد بہت زیادہ ہے اس کے مقابل ہم تعداد اور وسائل دونوں اعتبار سے انتہائی کمزور ہیں مگر ہمیں خدا تعالی کی نصرت پر پورا یقین ہے۔پس آؤ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے ہمارے ارادوں اور کوششوں میں برکت ڈالے اور ہم سے اسلام کی خدمت کا صحیح طور پر کام ہے۔اس افتتاحی خطاب اور دعا کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری خلیل احمد صاحب ناظر، عبد الشکور حسین مناب داشنگٹن) - نور الاسلام صاحب (شکاگو ) اور بشارت احمد صاحب متغیر ایم اے نے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے اور دوسرے اجلاس میں مختلف مرکزی سیکرٹریوں نے اپنے اپنے شعبوں کی سالانہ رپورٹیں پیش کیں۔نیز مختلف قرار دادیں پاس کی گئیں۔روزنامه الفضل ریوه در جنوری ۱۹۵۵ ء ما که این مرزا نذیر حسین صاحب چغتائی لاہور۔