تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 432 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 432

तात میں بھاڑوں اور چولہوں میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔قادیانیت میں نفع رسانی کے جو جو ہر موجود ہیں ان میں اولین اہمیت اس جد وجہد کو حاصل ہے جو اسلام کے نام پر وہ غیر مسلم ممالک میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ لوگ قرآن مجید کو غیر ملکی نہ بانوں میں پیش کرتے ہیں۔تثلیث کو باطل ثابت کرتے ہیں سید المرسلین کی سیرت طیبہ کو پیش کرتے ہیں۔ان ممالک میں مساجد بنواتے ہیں اور جہاں کہیں ممکن ہو۔اسلام کو امن وسلامتی کے مذہب کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔۔۔یہ امر قابل اعتراف ہے کہ " فَلْيُبلغ الشَّاهِدُ الْغَائِب۔کا فرض جو امت محمدیہ پر عاید کیا گیا تھا آنت کی کوتاہی کے باعث معطل یا کم از کم نیم معتقل تھا۔اس باطل گروہ کے ذریعہ اسلام اور صاحب اسلام کا رسمی تعارف اور بعض حصوں میں تفصیلی تعارف ان کے ذریعہ کہ ایا جا رہا ہے اور جب تک کوئی صحیح العقیدہ گر وہ آگے بڑھے کہ کرہ ارضی کے تمام باشندوں میں اسلام کی دعوت کا بیڑہ نہیں اٹھالیتا، عین ممکن ہے کہ صرف اسی کام کے لئے اس جماعت کو نعمت زندگی عطا کی جائے۔غیر مسلم ممالک میں قرآنی تراجم اور اسلامی تبلیغ کا کام صرف اسی اصول " نفع رسانی کی وجہ سے قادیانیت کے بقاء اور وجود کا باعث ہی نہیں ہے ظاہری حیثیت سے بھی اس کی وجہ سے قادیانیوں کی ساکھ قائم ہے۔ایک عبرت انگیز واقعہ خود ہمارے سامنے وقوع پذیر ہوا بر۹۵ ارومی جب جسٹس منیر انکوائری کورٹ میں علم اور اسلامی مسائل سے دل بہلا رہے تھے اور تمام مسلم جائتیں قادیانیوں کو غیر مسلم ثابت کرنے کی جد وجہد میں مصروف تھیں۔قادیانی عین انہی دنوں ڈچ اور بعض دوسری غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ قرآن کو مکمل کر چکے تھے۔اور انہوں نے انڈونیشیا کے صدر حکومت کے علاوہ گورنر نیزلی پاکستان مسٹر غلام محمد اور جسٹس منیر کی خدمت میں یہ تراجم پیش کئے۔گویا وہ بزبانِ حال و قال یہ کہ رہے تھے کہ ہم ہیں وہ غیر مسلم اور خارج از ملت اسلامیر جماعت جو اس وقت جبکہ ہمیں آپ لوگ کافر قرار دینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ہم غیر مسلموں کے سامنے قرآن اُن کی مادری زبان میں پیش کر رہے ہیں۔J غور فرمایئے ان لوگوں کا تاثر کیا ہوگا ؟ اور قادیانیوں کا یہ کام ان کی زندگی اور ترقی میں کسی حد تک ممد و معاون ہے ا سکے لے ہفت روزہ " المنبر لائل پور ۲ ر مار پی ء منا