تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 326
٣٠٩ چوہدری غلام رسول صاحب میٹر کا نسٹیبیل عنان روڈ نے تو بہت ہی مستعدی اور فرض شناسی سے کام کیا۔اور پوری کوشش کی کہ خدام کو ہر قسم کا سامان ہر وقت فراہم ہو۔اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے۔خدام کی ان مساعی کالاہور کے باشندوں پر خاص اثر ہے اور اکثر لوگ خدام کی اس بے لوث خدمت کو سراہتے پی اور قائدها ربوہ مکرم جناب صاحبزادہ مرزا طاہراحمد صاحب اور قائد صاحب لاہور مکرم جناب سعید احمد صاحب کے گلوں میں لوگوں نے پھولوں کے ہار ڈالے جہاں اکثر لوگ آگے بڑھ بڑھ کر مصالحے کرتے اور نعرہ ہائے تحسین ور آفرین بلند کرتے۔مجلس لاہور لاہوں کی قیامت خیز بارش کے ساتھ ہی ساتھ ملحقہ علاقوں میں سیلاب نے جو تباہی مچائی الامان الحفیظ !!! اس موقعہ پر مجلس خدام الاحمدیہ لاہور نے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد بہت سرعت اور تندہی کے ساتھ سرانجام دی جس کا اعتراف پبلک اور ڈی اثر حضرات کے علاوہ لاہور کے ذی اثر اور انگریزی روزناموں نے کیا۔خدام نے لاہور کے نشیبی علاقہ میں بارہ اعدادی مرکز قائم کئے اور مکید اقدام کی ان میں ڈیوٹی لگائی گئی جو اپنے اپنے حلقہ میں مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کرتے جن کے رہنے کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی تھی اور کھلے میدانوں میں بڑے تھے۔انہیں محفوظ مقامات پر پہنچا یاگیا جن کی تعداد ہ 4 خاندان ہے محمد نگر میں ایک کرسچن لیڈی تیر کہ پانی کو عبور کرنا چاہتی تھیں لیکن اس کی تہمت جواب دے گئی۔خدام نے بروقت امداد کر کے ان کو ڈوبنے سے بچایا۔اسی طرح سنت نگر میں بھی ایک ڈوبتی ہوئی عورت کو بچایا گیا۔نیز ان کے بچے اور بوڑھے آدمی کو بھی بچایا گیا، گرے ہوئے مکانات کا ملبہ جو گلیوں میں راستہ روکے ہوئے تھا۔اسے صاف کیا۔مکانوں اور دوکانوں کی چھتوں پر مٹی ڈالی گئی بیماروں کے لئے دوا فراہم کی گئی۔کپڑے تقسیم کئے گئے۔نیز در صد بے خانماں مہاجرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔خشک اشیاء تقسیم کی گئیں۔اور کھانا پکوا کر تقریباً دو ہزار آدمی کو کھلایا گیا مستورات جو گھر سے باہر نہ جاسکتی تھیں انہیں سوئے سلف لاکر دیئے گئے سیلاب زدہ علاقہ میں وسیع طور پر ادویات ، کپڑے خشک خوراک پکا ہوا کھانا پہنچایا گیا۔ٹبال گراؤنڈ میں ۳۰۰ افراد کو ماما تقسیم کیا گیا۔مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی مساعی کے پیشی نظر سید نا حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ نصرہ العزیز نے کے مساعی کیلئے ملاحظہ ہو الفضل ۱۷ - ۱۹-۲۱۰۲۰ - ۲۳ اکتوبر ۱۹۵۴ء