تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 327
مجلس کو مبلغ پانصد روپیہ مرحمت فرما کر اپنے خدام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ مرکزہ بہ نے بھی مجلس لاہور کو اپنے تین سو روپے کے عطیہ سے نوازا جس کی بنا پر مجلس نے اپنی مساعی کو اور تیز کر دیا اور مصیبت مکان کے مکانات اور جھونپڑیوں کی تعمیر کے سلسلہ میں خدام نے احباب کی نمایاں طور پر خدمت انجام دی۔سیلاب کی وسعت کے مد نظر قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ لاہور نے اپنی اور مجلس کے دیگر خدام کی خدمات حکومت کی خدمت میں پیش کیں جن کو حکومت نے شکریہ کے ساتھ قبول فرمایا اور ریلیف کے کام کو تیزی کے ساتھ جاری رکھنے اور متعلقہ حکام کا تعاون حاصل کرنے کی تلقین کی ہے سیلاب کے ایام میں خدام نے خدا تعالیٰ کے فضل سے دُور دُور کے مقامات پر ریلیف کا کام کیا۔جبکہ راستہ میں میلوں پانی ہی پانی نظر آتا تھا خدام پانی عبور کر کے مصیبت زدگان کے پاس گئے اور تحقین کی امداد کا کام کیا۔لوگ خدام کی اس بے لوث خدمت پر مبارکباد دیتے رہے۔اس کے علاوہ سیلاب میں زخمی اور سانپوں سے ڈسے جانے والے مریضوں کی خدام نے میو ہسپتال میں جاکر بیمار پرسی کی اور پھل تقسیم کئے۔خدام نے ملک دشمن عناصر کی پھیلائی ہوئی افواہوں کی تردید کی اور لوگوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کی۔ریلیف کے کام میں جماعت احمدیہ لاہور کے امیر مکرم جناب چوہدری اسد اللہ خان صاحب نے خدام کو ہر طرح اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور علاقہ جات کے دورے بھی کئے۔اور ازراہ کرم مبلغ تین سو روپے ریلیف کے کام کے لئے مرحمت فرمائے کیسے ایک موقعہ پر خدام کے ریلیف کے کام کے معائنہ کی غرض سے عزت آب گورنر صاف پنجاب مکرم حبیب ابراہیم رحمت اللہ صاحب) کی بیگم صاحبہ تشریف لائیں اور خدام کے بے لوث جذبہ خدمت خلق سے بہت متاثر ہوئیں اور خوشی کا اظہار فرمایا تے ربوہ سے آمدہ یکصد خدام کے ساتھ مقامی خدام نے مل کر بہت تندہی سے گرے ہوئے مکانات کی تعمیر میں حصہ لیا۔اور خدا تعالے کے فضل سے 4، مکان نئے تعمیر کئے۔لوگوں کے دلوں پر خدام کی ان بے لوث خدمات کا بہت ے ملاحظہ ہو الفضل در اکتوبر ۹۵ ه ص ۱ الفضل ۵ اکتوبر ۱۹۵۴ء ص ۸ الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۵۴ رص ۱ - ۳ اکتوبر ۱۹۵۴ء ص ۸ شه الفضل و اکتوبر ۱۹۵۴ء ص ۱